38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی رحلت پر نائب صدر جمہوریہ ہند کا اظہار تعزیت

Urdu News

نئی دہلی،  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج صبح انہوں نے ان سے ملاقات کی تھی لیکن اندازہ نہیں تھا کہ ان کا انتقال اتنا جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ بلاشبہ ہندوستان کی آزادی کے بعد عظیم رہنماؤں میں سے ایک تھے ۔

نائب صدر جمہوریہ کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘مجھے یہ جان کر بے حد دکھ ہوا ہے کہ جناب اٹل جی ہمارے درمیان نہیں رہے۔ آج صبح ہی  میں نے ان سے ملاقات کی تھی۔ لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنا جلد ان کا انتقال ہو جائے گا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ  وہ آزادی کے بعد ہندوستان کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ جمہوریت اور بہترین حکمرانی کو مستحکم کرنے میں ان کا  زبردست تعاون  رہا۔ اپنی  شخصیت میں مضمر بے مثال  کشش  اور اہلیت کی بنیاد پر انہوں نے 23 پارٹیوں پر مشتمل اتحادی حکومت  چلائی ۔ ملک کے اندر کنکٹیویٹی  انقلاب لانے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ‘بھارت رتن ’  جناب اٹل بہاری واجپئی کی خوبیوں  یعنی ویکتیتو( شخصیت )،واکتروتھو (فن خطابت)، کارتروتھو( فرائض سے وابستگی) میتروتھو(دوستانہ برتاؤ) سب کچھ سمٹ کر ان کے قابل ذکر نیترتیو(قیادت) کو آنے والے وقت میں عرصۂ دراز تک یاد کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More