21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زرعی پیداوارمارکیٹنگ کمیٹی قوانین میں کی جانےوالی 9مارکیٹنگ اصلاحات کی نشاندہی کیلئے

Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل ،نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر رمیش چند کی سربراہی میں کل ایک میٹنگ یعنی قومی سطح کے مشورہ کا انعقاد کیاگیا، جس میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے مقصد سے زرعی-مارکیٹنگ میں اصلاحات اور دیگر اقدامات اپنانے کےسلسلے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ اس میٹنگ میں ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو کے سکریٹری ایس کے پٹنائک ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر اشوک دلوائی، ڈی اے سی ایف ڈبلیو، نیتی آیوگ ماحولیات و جنگلات کی وزارت اور ریاستی سرکاروں ، مرکزکےزیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ریوینیو زرعی مارکیٹنگ اور جنگلات کے محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیتی آیوگ کے مشورہ سے ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو نے 9 مارکیٹنگ اصلاحات کی نشاندہی کی ہے، جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زرعی پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) ایکٹ میں کی جائیں گی۔ ڈاکٹر رمیش چند نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کوپورا کرنے کےلئے ان اصلاحات پر کام کرنے کے لئے ریاستی سرکاروں کی حوصلہ افزائی کر کے میٹنگ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر رمیش چند نے اس بات کو دوہرایا کہ دیہی ہندوستان کو تبدیل کرنے میں زراعت اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کےمرکزی وزیر نے 24اپریل کو ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زراعت کےوزراء کی ایک میٹنگ بلائی ہے، جس میں سرکار کی طرف سے فصل کی کٹائی کے بعد بندوبست کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیاجائےگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More