37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زرخیزی اور زمین کی صحت میں سدھار کرکے نامیاتی کاشتکاری سے پائیدار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے: رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئیدہلی  ۔مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان بہبود  جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ نامیاتی کھیتی میں کسانوںکو روزی روٹی فراہم کرنے اور دیہی اور شہری عوام  کے لئے  ملازمتو ں کے مواقع پیدا کرنےکے وسیع تر امکانات موجود ہیں ۔ جناب رادھا موہن سنگھ  متھرا کے  پنڈت دین دیا ل دھام میں   نیشنل سینٹر آف آرگینک فارمنگ کی جانب سے اہتمام کئے جانے والے  ’’جیوک کرشی سمیلن ‘‘  سے خطاب کررہے تھے ۔   انہوں نے کہا کہ زمین کی صحت اور زرخیزی میں  سدھار پیداکرکے نامیابی کاشت کاری سے پائیدار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔ جناب رادھا موہن نےکہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سال 16-2015 میں  ،’’  پرمپراگت  کرشی وکاس یوجنا ‘‘ ( پی کے وی وائی ) نام سے    ایک اسکیم شروع کی تھی  ۔  16-2015 سے   نامیاتی کھیتی کے فروغ  کے لئے ملک میں  مجموعی طریقے سے  1307 کروڑروپے کی قم مختص کی جاچکی ہے اور اب    پی کے وی وائی اسکیم کی کامیاب عمل آوری کے بعد مشن آرگینک ویلیو  چین ڈیولپمنٹ  (ایم او وی سی وی )   اور اے پی ای ڈی اے    کے تحت  23.02  لاکھ ہیکٹئیر رقبہ زمین کو  مصدقہ  نامیاتی کاشت کاری کے تحت لایا جاچکا ہے۔

          جناب رادھا موہن سنگھ نے مزیدکہا کہ ہندوستان کی نامیاتی  پیداوار کی مانگ  عالمی بازاروں میں  بہت بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستان نے سال 17-2016  میں نامیاتی  کھیتی سے  15 لاکھ ٹن  پیداوار حاصل کی جبکہ  2478 کروڑروپے کی مالیت   کی  نامیاتی  پیداوار  برآمد کی گئی ، جبکہ  توقع ہے کہ  گھریلو بازاروں میں دو ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی نامیاتی پیداوار ی مصنوعات  کی مانگ ہوگی  اور توقع ہے کہ اگلے سال یہ مالیت  دس ہزارکروڑ روپے ہوجائے گی ۔ جناب رادھا موہن سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہمارے لئے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم اپنی ماحولیات  ، زمین کی صحت اور زرخیزی کی حفاظت کرتے ہیں اورتبدیلی ماحولیات اور  عالمی انتباہات کے اثرات  ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار اور غذائیت سے بھرپور پیداوار کو یقینی بنانے کے نشانے حاصل کرتے ہیں۔جناب رادھا موہن سنگھ نے اپنی تقریر میں این سی او ایف  کے ذریعہ کوڑے کچڑے  سے کھاد بنانے کے طریقوں کو فروغ دینے کے ہمہ جہت اقدامات کئے جانے کی ستائش کی ۔علاوہ ازیں انہوں نے کسانو کے لئے اس ہمہ جہت سہل اور زبردست  ٹکنالوجی  کے اثرات  کی بھی ستائش کی ۔

          جناب رادھا موہن سنگھ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی سرکار نامیاتی کھیتی کے فروغ کے تئیں  عہد بستہ اور ملک  میں نامیاتی کاشتکاری کی ترقی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے انقلاب نامیاتی  کاشتکاری کے لئے کسانوں کے گروپوں  ،رضاکارتنظیموں اور دیگر دعوے داروں کو نامیاتی کاشت کاری اپنا ئے جانے کا نعرہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مٹی اور ماحولیات کو کیمکلز کے مہلک اثرات سے بچایا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More