34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان ۔ سری لنکا مشترکہ پریس کمیونیکے

भारत ने संयुक्त पशु रोग निगरानी एवं नियंत्रण कार्यक्रमों हेतु गठबंधन करने के लिए प्रतिबद्धता दर्शायी है: श्री देवेन्द्र चौधरी
Urdu News

نئی دلّی: جنوری / ہندوستان اور سری لنکاکے درمیان آج کولمبو میں ماہی گیروں کے مسئلہ پر وزارتی سطح کی بات چیت ہوئی ۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے سری لنکا کے ماہی گیری اور آبی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب مہندا امارا ویرا سے ملاقات کی ۔ یہ بات چیت 31 دسمبر ، 2016 ء کو نئی دلّی میں ماہی گیری سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیوجی ) کی پہلی میٹنگ کے بعد ہوئی ۔ اس جے ڈبلیو جی کا 5 نومبر ، 2016 ء کونئی دلّی میں وزارتی سطح کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے کے لئے تشکیل عمل میں آیا تھا ۔ ہندوستان کے مویشی پروری ، ڈئرنگ اور ماہی گیری کی وزارت کے سکریٹری اور سری لنکا کے ماہی گیری اور آبی وسائل کے فروغ کی وزارت کے سکریٹری اس کے معاون چیئرمین تھے ۔

اس ملاقات کے دوران وزرا نے ماہی گیروں کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے ممکنہ میکنزم پر تبادلہ خیال کیا ۔ جے ڈبلیو جی کے معاون صدور نے وزراء کو جے ڈبلیوجی کی پہلی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں اور مزید ہدایات کو آگے بڑھانے کے بارے میں بتایا ۔

فریقین نے ایک دوسرے کے ملک میں زیرحراست ماہی گیروں سے متعلق آئینی اورضابطہ جاتی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ان کی رہائی کے عمل کو تیز کرنے کی غرض سے ایک معیاری عملی طریقہ کار ( ایس او پی ) وضع کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارتی سطح کی بات چیت کے بعد زیر حراست ماہی گیروں کی رہائی کا اعلان کیا گیا ۔

فریقین کے ذریعہ متفقہ اعتماد سازی کے اقدامات ( سی بی ایم ) کے حصے کے طور پر دونوں ملکوں کے ساحلی خطوں کے درمیان وقتاً فوقتاً بات چیت کو جاری رکھنے اور ساحلی علاقوں میں گشت اور نگرانی میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ دونوں ملکوں کی بحریہ اور ساحلی محافظوں کے ذریعہ پکڑے جانے والے ماہی گیروں کو کسی بھی قسم کا جانی نقصان اور جسمانی گزند نہ پہنچے ۔ اس میں فریقین نے ماہی گیر کشتیوں کا پتہ لگانے کاموثر نظام تیار کرنے اور کشتیوں میں مواصلاتی آلات کی تنصیب کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

وزرا ء نے دونوں ملکوں کے ساحلی محافظوں کے درمیان ’’ ہاٹ لائن ‘‘ کو فعال بنانے کے لئے جے ڈبلیوجی کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی تعریف کی ، جس سے فوری طور پر فیصلہ لینا یقینی ہو گا ۔

جے ڈبلیوجی کی آئندہ میٹنگ اپریل ، 2017 ء میں منعقد ہو گی ، جس میں ماہی گیروں کے مسائل کوجامع طور پر حل کرنے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More