37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور منریگا سے متعلق پالیسی اپروچز میں تال میل قائم کرنے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ذیلی گروپ کی تشکیل

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے زراعت اور مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(ایم جی این آرای جی ایس-منریگا) سے متعلق پالیسی اپروچز میں تال میل قائم کرنے کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ایک ذیلی گروپ کی تشکیل کی ہے۔ اس ذیلی گروپ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کو بطور کنوینراور جبکہ آندھرپردیش، بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال، سکم نیز نیتی آیوگ کے رکن جناب رمیش چند کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔یہ قدم 2022ء تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے تصور کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے،کیونکہ  اس مقصد کے حصول کے لئے کثیر جہتی اور شمولیت پر مبنی نقطہ نظر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔یہ تشکیل 17 جون کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چوتھی میٹنگ میں اتفاق رائے سے لیے گئے فیصلے کے مطابق ہے۔تبادلہ خیال کے دوران یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ منریگا کو بروئے کار لاتے ہوئے  ایسے نقطہ ہائے نظر اختیار کئے جائیں ، جن میں بوائی سے قبل اور فصل کی کٹائی کے بعد کی صورتحال سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا ہو، تاکہ پائیدار اثاثوں کی تخلیق ہو سکے ۔ اس سے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگی اور زراعت سے متعلق دشواریوں میں کمی آئے گی۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کو سات وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ایک ذیلی گروپ تشکیل دینے کے لئے نامزد کیا تھا، تاکہ زرعی شعبے اور مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس-منریگا) سے متعلق پالیسی اپروچ میں تال میل قائم کیا جاسکے۔ نتیجتاً وزرائے اعلیٰ پر مشتمل یہ ذیلی گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جس کے کنوینر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ آندھر پردیش ، بہار، گجرات، اترپریش، مغربی بنگال اور سکیم نیز نیتی آیوگ کے رکن جناب رمیش چند کو اس ذیلی گروپ میں بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔نیتی آیوگ اس گروپ کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

اس گروپ کو جو اختیارات اور ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ کم و بیش درج ذیل ہیں:

  1. بوائی سے قبل اور فصل کی کٹائی کے بعد کی صورتحال، دونوں سے متعلق ایسے مخصوص اقدامات کے بارے میں سفارش کرنا جو متعلقہ ریاست کی ضرورتوں سے ہم آہنگ  ہوں، تاکہ آمدنی میں اضافہ کرنے، آبی تحفظ اورویسٹ ٹو ویلتھ یعنی کچرے سے دولت کے حصول کی کوششوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
  2. 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے ہدف کی ضرورتوں کے مطابق منریگا کے تحت آنے والے کاموں میں مکمل ہم آہنگی لانا،تاکہ آبی تحفظ، انفرادی طورپر فائدہ پہنچانے والی اسکیموں، دیہی ہاٹوں کی تعمیر ، ورمی-کمپوسٹنگ وغیرہ  سے متعلق کوششوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
  3. منریگا کے تعلق سے ایسے اقدامات کی سفارش کرنا جن سے زرعی دشواریوں میں کمی آئے ۔ان دشواریوں میں کام کی دستیابی، شرح مزدوری، موسم کا خیال وغیرہ شامل ہیں۔
  4. چھوٹے اور حاشئے پر پڑے ہوئے کسانوں خاص طورپر وہ کسان جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں؍درج فہرست قبائل سے ہے کے روزی روزگار کے فروغ اور تنوع کے لئے روزی روٹی کے ایک ذریعے کے طورپر منریگا کے امکانات کا جائزہ لینا۔
  5. روزی روٹی کے حصول کے  کام میں وسائل کے بہتر استعمال کے لئے منریگا اور روزی روٹی کے حصول کے متعلق اس کی کوششوں کو خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی)، پروڈیوسر گروپوں اور پروڈیوسر کمپنیوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے طریقوں کے بارے میں مشورہ دینا۔
  6. فنڈ کا زیادہ سے زیادہ ، مؤثر اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کے پروگرام ریسورسیز کے درمیان کامیاب تال میل کے امکانات تلاش کرنا۔

اپنی تشکیل کے تین ماہ کے اندر یہ ذیلی گروپ اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔اس ذیلی گروپ کی پہلی میٹنگ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی سہولت کے مطابق آئندہ ماہ کے اندر متوقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More