27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے 2018ء کے دولت مشترکہ کھیلوں میں ٹیبل ٹینس میں تمغے جیتنے والوں سے تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2018ء کے دولت مشترکہ کھیلوں میں ٹیبل ٹینس میں تمغے جیتنے والوں سے تبادلہ خیال کیا۔ان کھلاڑیوں نے وزیر اعظم سے نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے اس بین الاقوامی مقابلے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ان تمغہ جیتنے والوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی کارکردگی پر پورے ملک کو فخر ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں چھوٹے قصبوں سے کھیل سے متعلق صلاحیتوں کے ابھارکا اعتراف کیا اور انہیں مسلسل پروان چڑھانے پر زور دیا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور نوجوانوں کے امور نیز کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، کرنل راجیہ وردھن راٹھور اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More