34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ کل ‘من کی بات’ اور‘ مارچنگ وِد اے بلین ’نام کی کتابیں قبول کریں گے

Urdu News

نئی دہلی  ،  مئی؛   صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی کل یعنی 26 مئی 2017 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ‘من کی بات: اے سوشل ریوولوشن آن ریڈیو’ (ریڈیو پر سماجی انقلاب) اور ‘مارچنگ ود اے بلین- انیلائزنگ نریندر مودیز گورنمنٹ ایٹ مڈ ٹرم’ (ایک بلین افراد کے ساتھ پیش قدمی- وسط مدت میں مودی حکومت کا جائزہ) نام کی دو کتابوں کی پہلی کاپی قبول فرمائیں گے۔ جناب مکھرجی  یہ کتابیں لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن سے قبول کریں گے، جو کل ان کتابوں کا باقاعدہ  اجرا کریں گی۔  اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامدانصاری، مرکزی وزیر خزانہ و دفاع ارون جیٹلی اور دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔

‘من کی بات: اے سوشل ریوولوشن آن ریڈیو’ جناب راجیش جین کی تالیف ہے، جو کہ ‘من کی بات’ پروگرام کے تحت ہر ماہ قوم سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطابات کا مجموعہ ہے۔  اس کتاب میں ‘‘من کی بات’’  کا جامع، معیاری اور اکیڈمک تجزیہ کیا گیا ہے۔  اس میں اس بات کا تفصیلی ذکر ہے کہ کیسے ‘‘من کی بات’’ نے ‘جدید بھارت’ بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ ربط قائم کیا ہے۔ اس میں اس بات کا بھی جائزہ شامل کیا گیا ہے کہ‘‘ من کی بات’’ میں کیسے عوامی تحریکات کو جنم دیا ہے، معاملہ چاہے صفائی کا ہو، بھارت میں سیاحت کے امکانات کے فروغ کا ہو، سڑک تحفظ کا ہو، منشیات سے پاک بھارت کا ہو یا پھر کوئی دیگر معاملہ ہو۔

‘مارچنگ ود اے بلین- انیلائزنگ نریندر مودیز گورنمنٹ ایٹ مڈ ٹرم’ معروف صحافی جناب اُدے مہورکر کی تصنیف ہے۔  اس کتاب میں اُن یادگار تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو تبدیلیاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی مختلف محاذوں پر بھارت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے لائے ہیں اور یہ کام شفافیت کی کلچر کو غیر معمولی غیر معمولی طریقے سے پروان چڑھاکر کیا گیا ہے، تاکہ سبھی کو  مساوی مواقع مل سکیں، جو کہ کسی ترقی پذیر ملک ک لیے ضروری ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More