26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیرسریش پربھو نے آسام کےسیلاب پر ریلوے بورڈ کے افسران کےساتھ ایک خصوصی میٹنگ بلائی

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ آسام کے سیلاب کے پیش نظر ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکرپربھو نے ریلوے بورڈ میں ریلوے بورڈ کے افسروں کی ایک خصوصی میٹنگ بلائی ہے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجن گوہن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میٹنگ میں ٹریفک ممبرمحمد جمشید، ممبرانجینئرنگ جناب اے کے متل، رولنگ اسٹاک ممبر رویندرگپتا، ریلوے بورڈ کے سکریٹری آر کے ورما، صحت کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر انل کمار اور آر پی ایف کے ڈائریکٹرجنرل سدھیرپرتاپ سنگھ بھی موجودتھے۔

میٹنگ میں ریلوے کے وزیر سریش پربھاکرپربھو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ ریلوے آسام سرکار، اروناچل پردیش اور این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔ ریلوے کے وزیر نے آسام اور اروناچل پردیش کےوزیراعلیٰ اور این ڈی آر ایف کے سکریٹری ممبران کے ساتھ بات کی۔ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئےانہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ریلوے کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ سرگرمی کےساتھ قومی آفات کے بندوبست کی ٹیموں کےساتھ تال میل کررہاہے، جوآسام میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے افسران سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ شمال مشرق کے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی، کھانا، دوائیں، حفظان صحت کی سہولیات کےعلاوہ اناج کی نقل و حمل کو ترجیح دی جانی چاہئے اور ریلوے کی طرف سے ٹرانسپورٹیشن کو خوش اسلوبی سے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کی مرمت میں ممکنہ تعاون دیں تاکہ راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کیلئے کنکٹی ویٹی فراہم کی جا سکے۔

ریلوے وزارت کی طرف سے سخت نگرانی کی وجہ سے ریل خدمات پوری طرح جاری ہیں اور سیلاب کی وجہ سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ شمال فرنٹیئر ریلوے کے افسران صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شمال فرنٹیئر ریلوے میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔ ریلوے بورڈ بھی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More