26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے مرکز ی وزیر پیوش گوئل نے اسٹیشنوں کی باز ترقی کے پروگرام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کے لئے آرکیٹیکٹس اور پلانرز سے مشاورتی گفتگو کی

Urdu News

نئی دہلی: جناب پیوش  گوئل نے  اسٹیشنوں کی باز ترقی کے  پروگرام سے متعلق امور پر  تبادلٔہ خیال کے لئے  آرکیٹیکٹس اور پلانرس سے  ملاقات کی ۔ اس میٹنگ  میں  54 فرموں کے  110  پیشہ ور  اشخاص  نے شرکت کی ۔جناب پیوش گوئل نے  ریلوے کی مالیاتی صورتحال  اور عوام کی   اہلیت دائیگی پر  وضاحت کے ساتھ  گفتگو کی  ۔ انہوں نے کہا کہ   ایسے حل تلاش کئے جانے چاہئیں ،جن سے  کم خرچ پرسفر کرنے والے  عوام  کی عزائم کی تکمیل ہوسکے ۔  ہم    ہندوستانی حالات سے مطابقت رکھتے ہوئے  جدت طراز حل  فراہم کرانے  کے لئے کام کریں گے  اور مجھے یقین ہے کہ   ہمیں اس معاملے میں  دیگر ملکوں    کی مہارت    بھی حاصل ہوسکے گی۔

          آرکیٹیکٹس   کے ساتھ  اس  مشاورتی اجلاس   کا مقصد   ریلوے اسٹیشنوں     کی ترقی / باز ترقی   کی راہ میں   آنے والی دشواریوں اور مسائل   کو سمجھا جاسکے ۔اس مشاورتی اجلاس میں     اسٹیشنوں کی باز ترقی کے پروگرام   پر کام کرنے والےا ٓرکیٹیکٹس اور پلانرس  کو پیش آنے والی دشواریوں اور مسائل سے لے کر  اسٹیشنوں کے نمونے تیارکرنے والی رہنما دستاویزات میں مطلوبہ ترمیم   اور  اسٹیشنو ں کی بازترقی   سے متعلق عام ہدایات   تک پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر موصوف نے  اس میٹنگ کے شرکا کو یقین دلایا کہ   جیسا کہ    ضروری قراردیا گیا ہے  ،مزید زمروں کے لئے اندراج کیا جائے گا۔ا  ٓرکیٹیکٹس کے نام عمارت کی لوح یا کتبے پر کنداں کئے جائیں  گے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر موصوف نے  آئی آر ایس ڈی سی کو ہدایت کی کہ   مشیروں   کی  اہلیت سازی  کا جائزہ لیا جائے کیونکہ  اسٹیشنوں  کی باز ترقی کا پروگرام  اپنے آپ میں بالکل نیا میدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جواں سال ا  ٓرکیٹیکٹس اور پلانروں کو  بھی  اسٹیشنوں کی ترقی کے پروگرام میں   شامل کیا جائے گا  اور انہیں  معمولی  اور چھوٹے اسٹیشنوں کی  ترقی کے پروگرام میں  شامل کیا جائے گا۔

          قارئین کو یاد ہوگا کہ   ایک نوڈا ایجنسی کی حیثیت سے   انڈین ریلوے   اسٹیشن  ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ   (آئ آر ایس ڈی سی )ملک کے   تقریباََ 600  بڑے اسٹیشنوں کی بازترقی کا کام کررہا ہے ۔ دعوے داروں کی  اس مقصد کے لئے     انڈین ریلوے کے  635  اسٹیشنوں کی ترقی   کے لئے      جن مجوزہ  مشیروں کی خدمات حاصل  کی جائیں گی ، ان کے درمیان   مقابلے کا اہتمام کرکے    مشیر وں کا انتخاب کیا جائے گا۔  اس کے لئے   اسٹیشن   ریجووینیشن  انیشیوٹیو     تھرو   جوائنٹ ایکشن   (ایس آر آئی جے اے این ) کے نام سے  ان مقابلوں کا اہتمام کیا جائے  گا۔  یہ پروگرام  مائی گو پورٹل پر 26  جنوری 2018  سے  دستیاب ہے ۔   ایک کروڑ کی         سرمایہ کاری والے اس  زبردست پروگرام کو    دیگر  پیشہ  ور ٹھیکداروں اور ڈیولپرس  کے ساتھ  انجنئیروں  ،پلانروں  ، ا  ٓرکیٹیکٹس  اوردیگر پیشہ ور افراد کی وسیع ترشمولیت مطلوب ہے ۔ آئی آر ایس ڈی سی نے   اسٹیشنوں  کی ترقی کے پروگرام      کی منصوبہ سازی کے لئے   متعدد اقدامات  کرنے شروع کردئے ہیں  جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں ۔

1۔       ناگپور ، گوالیار  اور بیپّن  ہلّی  کے اسٹیشنوں    کے لئے بین الاقوامی  ڈیزائن سازی مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

2۔       آئی آر ایس ڈی سی نے  متعدد متعلقہ شعبوں میں  مہارت رکھنے والے تجربہ کار  مشیروں کا اندراج کیا ہے۔

3۔       آئی آر ایس ڈی سی نے   پیشہ ور  شخصیات کو  ریلوے اسٹیشنوں کے لئے  ابتدائی اقدامات       اور تصورات  پیش کرنے  کی دعوت دی ہے ۔ اس کے لئے  محض  معمولی فیس مقرر کی  گئی ہے اور  74 ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی کے لئے 11  ا  ٓرکیٹیکٹس   نے اپنا اندارج کرالیا ہے۔

4۔       ایس  آر آئی جے اے این  (اسٹیشن  رجووی نیشن انی شیٹو   تھروجوائنٹ ایکشن    )کے عنوان  سے   آئی آر ایس ڈی سی نے  ایک مقابلہ جاتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے ،جہاں صارفین    اور جواں سال   اشخاص کو  دعوت دی گئی ہے کہ وہ  اسٹیشنوں کے علاقوں میں      اس پروگرام  کی عمل آوری کے لئے   کفایتی  لیکن     زیادہ دکھائی دینے ولے  اشارتی سامان    کے لئے  اپنے خیالات    پیش کریں  ۔ اس مقابلے کے لئے اب تک 450  انٹریاں موصول ہوچکی ہیں ۔

اس مقابلے میں شرکت کے لئے  درخواست  کی وصولیابی کی آخری تاریخ  26  مارچ  2018  ہے ۔ اس مقابلے میں جیتنے والوں کو سرٹیفکیٹ  پیش

کئےجائیں  گے اور ان کے سود مند نظریات کو اسٹیشنوں کے ڈیزائن میں شامل کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی آئی آر ایس ڈی سی نے  مائی گو پورٹل

کے ذریعہ اپنے یعنی آئی آر ایس ڈی سی  نے اپنے لوگو  اور ٹیگ لائن کی تیاری کے لئے بھی مقابلے شروع  کئے ہیں ۔لوگو کی تیاری کا مقابلہ جیتنے والے

 امیدوار کو  75 ہزارروپے  اور ٹیگ لائن کی تیاری کا مقابلہ جیتنے والے امید وار کو  75  ہزاررو پے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس مقابلے میں شرکت

کے لئے درخواست کی وصولیابی کی آخری تاریخ 26  مارچ  2018  ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More