35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زمبابوے کے نائب صدر نے صد ر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، جمہوریہ زمبابوے کے  نائب صدر   جنرل  (سبکدوش) ڈاکٹر کونسٹانٹینو   چیونگا   نے آج یہاں  راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند سے ملاقا ت کی۔

ڈاکٹر چیونگا کا ہندستان میں استقبال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ    انہیں   زمبابوے کے صدر  کے خصوصی ایلچی کے طور پر ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔    جناب کووند نے کہا کہ   ہندستان اور زمبابوے کے  مابین   پرتپاک اور خصوصی رشتے قائم ہیں۔    زمبابوے میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ   ہندستان    اپنے دوستانہ رشتوں  کو جاری رکھنے اور انہیں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

 صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ    ہندستان  افریقہ کے ساتھ مشاورتی اور شراکت داری  چاہتا ہے    جو  بااختیار بنانے ،  صلاحیت سازی ، فروغ انسانی وسائل  ، ہندستانی منڈیوں تک رسائی اور  افریقہ میں  ہندستان کی سرمایہ کاری میں   تعاون پر  مبنی ہو۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ    ہندستان اور زمبابوے کے درمیان 170 ملین   امریکی ڈالر کی بقدر  باہمی تجارت ہے جو کہ  صلاحیت سے کافی کم ہے۔   ہمیں   اپنی تجارت اور معاشی رشتوں کو مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔   انہیں یہ جان کر  خوشی ظاہر کی  کہ  زمبابوے،   اپنی معیشت کو  سرمایہ کار دوست  پالیسی  پر مبنی بنارہا ہے۔   انہوں نے کہاکہ ہندستان   زمبابو ے کی حالیہ کوششوں کی تعریف کرتاہے  ۔ اسے اس بات سے خوشی ہوگی کہ زمبابوے   کی عالمی برادری کے  ساتھ کوششوں میں   وہ بھی شامل ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More