34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے یومِ جمہوریہ ، 2020 ء سے متعلق ایوارڈ تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج  راشٹریہ  رنگ شالہ کیمپ  واقع دلّی کینٹ میں یومِ جمہوریہ ، 2020 ء سے متعلق ایوارڈ تقسیم کئے ۔  آسام کو  16 ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جھانکیوں کے زمرے میں بہترین جھانکی قرار دیاگیا ، جس نے 26 جنوری ، 2020 ء کو یومِ جمہوریہ پریڈ راج پتھ پر حصہ لیا تھا ۔آسام کی یہ جھانکی ‘ منفرد صناعی اور ثقافت کی سر زمین ’ کے موضوع پر مشتمل تھی ۔

اڈیشہ اور اتر پردیش کی جھانکیاں مشترکہ طور پر  دوسرے نمبر کی بہترین  جھانکیاں قرار دی گئیں ۔  اڈیشہ کی جھانکی میں  بھگوان لِنگ راج کے معروف   رکنا رتھ یاترا  کا منظر پیش کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ بھگوان لِنگ راج کی پوجا  ، بھگوان شیو اور بھگوان وشنو کے طور پر چھٹویں صدی میں تعمیر کئے گئے لنگ راج  مندر میں کی جاتی ہے ، جو بھوبنیشور میں واقع ہے ۔  اتر پردیش کی جھانکی میں  ریاست کی ثقافتی  اور مذہبی سیاحت کی جھلک پیش کی گئی تھی اور اس کا موضوع تھا ، ‘ سرو دھرم سمبھو ’ ۔

مختلف وزارتوں / محکموں کی جھانکیوں کے زمرے میں  جل شکتی اور قومی ڈزاسٹر ریسپانس فورس ( این ڈی آر ایف ) نے مشترکہ طور پر بہترین جھانکی کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ جل شکتی کی وزارت کی جھانکی  میں  جل جیون مشن کے طور پر    حکومت کی نئی کوششوں کی جھلک پیش کی گئی تھی، جس کا مقصد  2024 ء تک ہر گھر کو  پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی ہے ۔  ہر گھر جل   ، اس کا موضوع تھا ۔ اسی اصول کے پیش نظر  آپدا سیوا سدیو  پر مشتمل این ڈی آر ایف کی جھانکی میں اس فورس کی  بنی نوع انسان کی خدمت  کی کامیاب   تاریخ اور سفر کی جھلک  پیش کی گئی تھی ۔ یہ فورس قدرتی اور  انسانی غلطیوں کے  نتیجے میں رونما ہونے والی تباہی کی صورت میں راحت کاری  انجام دیتی ہے ۔

سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( سی پی ڈبلیو ڈی ) کی جھانکی کا موضوع  کشمیر سے کنیا کماری تھا ۔ اسے ملک کے مختلف حصوں کو رنگا رنگ اور خوشبو دار پودوں اور پھولوں  کی جھلک پیش کرنے کے لئے خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔

رکشا منتری نے سرودے کنیا ودیالیہ  ، بی بلاک ، جنک پوری ، نئی دلّی کے بچوں کو ثقافتی پروگرام  کے لئے ایوارڈ سے نوازا ۔ ان بچوں نے  مہارو رنگ رنگیلو راجستھان کے موضوع پر رنگا رنگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔  حوصلہ افزائی انعام مغربی زون   کے ثقافتی مرکز ، اودے پور کو دیا گیا ہے ، جس نے  گجرات کا گربھا رقص پیش کیا تھا ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے   وزارتِ دفاع کی جانب سے   ‘ مائی گو ’ کے تعاون و اشتراک سے   یکم تا 15 جنوری ، 2020 ء کے دوران منعقدہ  آن لائن کوئز کمپٹیشن   ‘ نو یور  فورسز ’ یعنی ‘ اپنے سلامتی دستوں کو جانیں ’ کے موضوع پر منعقدہ سوال و جواب  پر مبنی مقابلے کے لئے نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ عوام خصوصاً نو جوانوں میں حب وطن کا جذبہ جگایا جائے ۔ کارتک بھٹلہ نے 25000 روپئے کا اول انعام حاصل  کیا ۔

 سمولہ کرانتی کمار ریڈی   نے  دوسرا نقد انعام 15000 روپئے کا حاصل کیا ، جب کہ تیسرا انعام ، جو 10000 روپئے پر مشتمل تھا ، پائل یادو کے حصے میں آیا ۔

          رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک ، وزارت دفاع کے سینئر افسران ، دیگر وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران  اور متعدد فنکاروں اور بچوں نے ، جو  یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شریک ہوئے تھے ، اس تقریب میں بھی شرکت کی ۔ رکشا منتری نے مندوبین کے ساتھ گفت و شنید کی اور پریڈ میں اُن کی کار کردگی کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More