37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چھاؤنی بورڈوں کی کوششوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلنے کو روکنے کے لیے ملک بھر میں واقع 62 چھاؤنی بورڈوں کے ذریعے کیے گئے بچاؤ کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ڈائرکٹر جنرل ڈیفنس ایسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) محترمہ دیپا باجوا نے رکشا منتری کو یقین دلایا کہ اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے چھاؤنی بورڈ  عہد بند ہیں۔

محترمہ باجوا نے تمام چھاؤنیوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے ساتھ سینی ٹیشن، طبی خدمات اور پانی کی سپلائی کی ضروری خدمات کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے رکشا منتری کو قرنطین سہولتوں کے لیے اسپتالوں، اسکولوں اور کمیونٹی ہالوں کی شناخت کے لیے  کیے گئے اقدامات اور وہاں کے باشندوں کے درمیان بیداری پھیلانے اور سوشل ڈس ٹینسنگ نافذ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں بھی بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ  این جی اوز/ سماجی تنظیموں کے تعاون سے کمزور طبقات کے لیے  کھانے اور  سوکھے راشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ چھاؤنی بورڈوں کے چیف ایگزکیٹیو آفیسر، ضلع انتظامیہ اور لوکل ملیٹری اتھارٹیز(ایل ایم اے) کے ساتھ باقاعدہ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

رکشا منتری کو یہ بھی بتایا گیا کہ دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے چھاؤنی بورڈوں کے لیے بھی  اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپونس فنڈ (ایس بی آر ایف) کے جاری کیے جانے کے لیے  چیف سکریٹری کے ساتھ کو اٹھایا ہے۔ ان کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے زور  دیا کہ چھاؤنی بورڈوں کو سینی ٹیشن اور ہائی جین کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانا چاہیے اور خصوصی طور پر آبادی والے سول علاقوں میں فیومی گیشن بھی ہونا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ  مہاجر مزدوروں/ دہاڑی مزدوروں کے کمزور طبقات کو  کھانا اور  شیلٹر فراہم کرانے پر خصوصی توجہ دی جانے چاہیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More