25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتِ داخلہ نے زُوم میٹنگ پلیٹ فارم کے محفوظ استعمال کے لئے ایڈوائزری جاری کی

Urdu News

 نئی دلّی: مرکزی وزارتِ داخلہ کے تحت سائبر کوآرڈینیشن سینٹر ( سائیکورڈ ) نے پرائیویٹ افراد کے ذریعے  زُوم میٹنگ  پلیٹ فارم  کے محفوظ استعمال کے لئے ایک ایڈوائزری  جاری کی ہے ۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم سرکاری  عہدیداروں  / افسران  کے ذریعے  سرکاری مقاصد کے استعمال کے لئے نہیں ہے ۔

          اس  ایڈوائزری میں  انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی   ریسپونس ٹیم  ( سرٹ – اِن ) کے ذریعے جاری کردہ  پہلی ہدایات کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زُوم  ایک محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے ۔  اس  میں  پرائیویٹ افراد کے تحفظ کے لئے  رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں  ، جو پرائیویٹ مقاصد کے لئے، اِس پلیٹ فارم کو اب بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

          اس ایڈوائزری کا مقصد   زُوم کانفرنس روم  میں کسی   غیر مجاز  شخص  کے داخلے کو روکنا  اور  کانفرنس میں شامل دوسرے  یوزرس کے ٹرمنلس پر  ہونے والے حملوں کو روکنا ہے ۔

          دستاویز میں افراد کے ذریعے  کئے جانے والے احتیاطی اقدامات  کی تفصیلات  دیئے گئے لنک میں شامل ہیں ۔  Link

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More