36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ 13 ریاستی وزراء کے ساتھ اہم پروگراموں کا جائزہ لیں گے

Urdu News

نئی دلّی ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبودکے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ 5 جولائی ،2017 ء کو کرشی بھون میں زرعی قومی مارکیٹ ( ای ۔ نیم ) اور مٹی کی زر خیزی کارڈ کے نام سے حکومت کے دو ترجیحاتی پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔ 13 ریاستوں کے زرعی مارکیٹنگ کے ریاستی وزراء اور کچھ مخصوص ریاستوں کے زراعت کے وزراء اپنے سینئر ریاستی عہدیداروں کے ہمراہ اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ زراعت ، تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمے اور نیتی آیوگ کی طرف سے چلائی جا رہی پروگریسو زرعی مارکیٹ اصلاحات کو نئی طرز کی زرعی مصنوعات میں شامل کیا گیا ہے اور مویشی کی مارکیٹ ( فروغ اور حوصلہ افزائی ) قانون ، 2017 پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا تاکہ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ، جس سے وہ کسانوں کے فائدوں کے لئے جلد سے جلد تجویز کردہ مشورے اپنا سکیں ۔

          13 ریاستوں کی 455 منڈیوں کو 47 لاکھ سے زیادہ کسانوں اور 91000 تاجروں  کے اندراج کے ساتھ قومی ویب پر مبنی ای نیم کے پورٹل سے مربوط کیا گیا ہے ۔ یہ اختراعی مارکیٹ کا عمل بہتر قیموں کو یقینی بناکر  زرعی مارکیٹوں کو انقلابی بنائے گا ۔ ان میں شفافیت  اور انہیں مقابلہ جاتی  بنائے گا ، جس سے کسان ایک ملک ۔ ایک مارکیٹ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی پیداوار کے لئے بہتر قیمت حاصل کر سکیں گے ۔ مٹی کی  زر خیزی کے کارڈ کی اسکیم کسانوں  کو یہ جاننے میں مدد کر رہی ہے کہ اُن کی اراضی کا تغذیاتی  اسٹیٹس کیا ہے ۔ اب تک ملک کی تمام ریاستوں کے کسانوں کو مٹی کی زر خیزی کے 9 کروڑ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More