27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجرات کے آنند میں عالمی نوعیت کا جدید شہد کی جانچ کے لیب کا افتتاح کیاگیا

Urdu News

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نیشنل بی بورڈ کے تعاون سے گجرات کے آنند میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی طرف سے قائم کئے گئے عالمی نوعیت کے جدید شہد کی جانچ کے لیباریٹری کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، زراعت کے مرکزی وزرائے مملکت جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001RPWC.jpg

اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے شہد کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے لئے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرکے ملک  میں میٹھا انقلاب لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے بارے میں ذکر کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور زراعت میں مزید منافع کمانے کے لئے بھی وزیر اعظم کے وژن کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے تئیں پرعزم ہے اور شہد کی مکھی پالن کی صنعت کو کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے نیشنل بی بورڈ اور ریاستوں کے ذریعہ لاگو کئے جارہے مکھی پالن کے لئے باغبانی کے مربوط فروغ، نیشنل مشن  سے متعلق مشن کے تحت مکھی پالن کے فروغ کے لئے بہت سی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

جناب تومر نے سائنسی طریقے سے شہد کی مکھی کو پالنے اور زیادہ بہتر قدر والے شہد سے متعلق اشیا کی پیدا وار سے جڑی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کسانوں ،شہد کی مکھی پالنے والوں اور بے زمین کسانوں کے درمیان آمدنی کے فاضل وسیلوں کی شکل میں شہد کی مکھی کی صنعت کے امکانات کے تئیں بیداری پیدا کرنے پر لگاتار زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے دو سال کی مدت کے لئے شہد کی مکھی کو پالنے اور شہد کے قومی مشن این ڈی ایچ ایم کو منظوری دے دی ہے۔ گاؤں، غریب اور کسان کی ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کے پیش نظر شہد کی مکھی پالنے کی صنعت سے کسانوں اور دیہی آبادی کے طرز زندگی میں تبدیلی آئے گی، جو مجموعی طور پر زراعت کے فروغ کے لئے اہم ہے۔

زراعت کے مرکزی وزیر نے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ، نیشنل بی بورڈ، کھادی اور وولیج انڈسٹریز کارپوریشن، پالیسی میکرس، کسانوں اور مکھی پالنے والوں کی اس کوشش میں جاری تعاون اور اہم خدمات کے لئے تعریف کی۔  زراعت کے وزیر نے مکھی کالونیاں میں اضافے ، شہد کی مکھی کی پیداوار بڑھانے، پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور شہد کی برآمد کو مزید بڑھانے پر زور دیا، جس سے جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافے میں مدد ملے گی اور دیہی معیشت اور زیادہ مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ شہد کی پیداوار میں ملاوٹ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں زیادہ فروٹ ٹوس کورن سیرپ یا چاول، گنا ٹیپیو کا اور بیٹ سیرپ وغیرہ ملائی جارہی ہے، جو کہ سستی ہیں اور ساتھ ہی ان کے فیزیکو کیمیکل گن برابر ہوتے ہیں۔انہوں نے ایسے اقدامات کے ذریعہ سے ملک میں انقلاب لانے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہد کی ٹسٹنگ کی اس لیباریٹری کے قیام سے شہد کی معیاری پیداوار میں مدد ملے گی اور دوسرے ملکوں کو اس کی برآمدات میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے شہد کی پیداوار اور شہد کی مکھی کی اشیا بڑھانے کے لئے فلورا پر مبنی فصلوں کی کاشتکاری کو فروغ دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

مرکزی وزیر مملکت جناب پروشوتم روپالا ، مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے بھی ملک میں زیادہ سے زیادہ  شہد کی جانچ کی لیباریٹریاں قائم کرنے کے لئے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کی۔

ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ نوٹیفائی کئے گئے پیرا میٹرس کی بنیاد پر نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ نے تمام سہولیات کے ساتھ عالمی نوعیت کا لیب قائم کیا ہے اور جانچ کے طور طریقے اور پروٹوکول قائم کئے ہیں، جسے نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلی بریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے۔ایف ایس ایس اے آئی نے اب شہد بی ویکس اور روئیل جولی نوٹیفائی کئے ہیں۔

زراعت کے مرکزی وزیر نے سائنسی ہنی بی پیداوار سے متعلق دو روزہ آن لائن تربیتی پروگرام کا بھی افتتاح کیا، جس کا اہتمام نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مذکورہ پروگرام میں تربیت پانے والوں کی شرکت کے لئےان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ نیک خواہشات بھی پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More