37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ نے مویشیوں سے متعلق قومی مشن کی دوسری جنرل کونسل کی میٹنگ میں ممبران سے خطاب کیا

Shri Radha Mohan Singh addresses the members at the second General Council meeting of National Livestock Mission
Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج مویشیوں سے متعلق قومی مشن (این ایل ایم) کی دوسری جنرل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کا محکمہ مویشیوں کے سیکٹر بالخصوص مرغی پالن، بکریوں، بھیڑ، سور اور پیک جانور وغیرہ کی ٹھوس نشو ونما کے لئے این ایل ایم کو لاگو کررہا ے۔

جناب رادھان موہن سنگھ نے کہا کہ این ایل ایم یعنی مویشیوں سے متعلق قومی مشن بھینسوں اور گایوں سمیت مویشویں سے متعلق سیکٹر کے لئے معیاری خوراک اور چارہ کی فراہمی میں سدھار کرنے، جوکھم کم کرنے اور توسیع کرنے، ہنر مندی کو فروغ دینے اور تربیت کے لئے بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پالنے والے اور کسان خصوصاً خواتین غیر منظم ہیں کیونکہ یہ سرگرمیاں خاص طور پر گھریلو نوعیت کی ہیں البتہ  جگالی کرنے والے چھوٹے جانور خصوصاً سائنسی مداخلت کے ساتھ مویشی پالنے والوں کی تغذیاتی اور ذریعہ معاش کی سلامتی میں سدھار کرنے کے زبردست مواقع فراہم کرتاہے۔

جناب سنگھ نے بتایا کہ این ایل ایم  کی اسکیم موڈ سے مشن موڈ میں قائم کرنے کی ایک وجہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ان کے حالات کے مطابق مناسب مداخلت کرنے میں ضروری لچکداری فراہم کرتا ہے۔

مویشی سے متعلق سیکٹر کی مجموعی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس سیکٹر کے لئے وسائل کر بڑھانے اور مناسب کنورجینس کے ذریعے سرگرمیوں کو این ایل ایم کے تحت ہم آہنگ سرگرمیاں بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More