35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر او بی بہتر سکیورٹی اور ٹریفک بھیڑ بھاڑ میں کمیکو یقینی بناکر تین لیول کراسنگ کو ختم کریں گے

Urdu News

مستقبل کے تیار ریلوے نظام

کےلئے انفرااسٹرکچر کے تعمیراتی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی جناب بی ایس یدورپا اور ہندوستانی حکومت کے ریلوے،تجارت و صنعت ،صارفین امور اور خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے جنوب مغربی ریلوے کے شیموگا سیکشن میں روڈ اوور برج(آر او بی) تعمر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ آر او بی تین لیول کراسنگ گیٹ (ایل سی -34،49،52)-شیوموگا میں دو اور جنوب مغربی ریلوے کے میسور ڈیویژن کے تحت بھدراوتی میں ایک ریلوے کراسنگ –کے بدلے میں بنائے جارہے ہیں۔ مسٹر گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سنگ بنیاد رکھا جبکہ دیگر معزز شخصیات شیموگا میں منعقد پروگرام میں موجود تھیں۔

اس موقع پر کرناٹک کے وزیراعلی جناب بی ایس یدورپا نے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کو اس پہل کےلئے مبارکبا د دی اور کرناٹک میں مختلف ریلوے پروجیکٹوں کےلئے ریاستی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔

اس موقع پر مسٹر پیوش گوئل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج تین روڈ  اووربرج کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ ہم تیزی سے کام کریں گے ۔ یہ پروجیکٹ شیوموگا کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ اس سے تجارت میں آسانی آئے گی اورزندگی زیادہ سہولیات سے لیس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے وقت کی بچت ہوگی اور  تحفظ بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیوموگا میں کئے جارہے کام سے یہ غیر معمولی سیاحتی مقام بنے گا۔ شیوموگا میں ہندوستان کا سب سے اونچا اور ایشیا کا دوسرا  آبشار ہے ۔انہو ں نے کہا کہ  شیوموگا سے شکاری پورا اور رانی بے نور میں 103 کلومیٹر کی نئی لائن بچھانے کے کام میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینگلورو سے چلنے والی جن شتابدی ٹرین اور تروپتی اور چنئی سے چلنے والے ایکسپریس ریل گاڑیاں پہلے سے شیموگا کے لوگوں کی خدمت میں ہیں۔

تین لیول کراسنگ کے ختم ہونے سے آپریشنل سکیورٹی میں اہم اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں کام میں بہتری اور پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔ریلوے نے 2030تک مستقبل کےلئے تیار ریلوے نظام بنانے کےلئے قومی ریلوے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کو میک ان انڈیا کے قابل بنانے کےلئے صنعت کی لوجسٹک لاگت کو کم کرنا حکمت عملی کی ترجیح  ہے۔

تین لیول کراسنگ گیٹوں کی جگہ پر آر او بی کی تعمیر سے سڑک پر بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانی ہوگی اور شیوموگا اور بھدراوتی میں رابطہ سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ کم ہوگی۔ لاگت شیئر کرنےوالے ان تین پروجیکٹوں کی اندازاً لاگت تقریباً 115کروڑ روپے ہے۔ ان کاموں کےلئے ٹھیکے دے دئے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More