26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی علاقوں میں شہری سہولتیں فراہم کرائیں اور ماحول دوست طریقۂ کار اپنائیں : نوجوان ماہرینِ تعمیرات کو نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند کی تلقین

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے منصوبہ بندی اور فنِ تعمیرات  یعنی پلاننگ اور آرکیٹیکچر کے طلبا سے کہا ہے کہ وہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے لئے واجبی لاگت پر  شہری سہولتیں دیہی  علاقوں میں ہی فراہم کرائیں ۔ انہوں نے  حکام ، ماہرین تعمیرات اور سول انجینئر حضرات سے کہا ہے کہ وہ  بنیادی ڈھانچہ ڈیزائن کرتے وقت  ماحولیات کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھیں  اور  اِن ڈھانچوں کو جدت اور روایات کا ایک حسین مرقع بناکر پیش کریں ۔ موصوف  آج آندھرا پردیش میں وجے واڑہ میں  اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر  کے تیسرے جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کر رہے تھے ۔  آندھرا پردیش اور تلنگانہ  گورنر  جناب ای ایس ایل نرسمہن  ،  آندھرا پردیش کے سماجی بہبود اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب  نکاّ آنند بابو اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے   ماحولیات  میں بہتری لانے کے لئے روایت اور ٹکنا لوجی  کو باہم  آمیز کرنے  کی تلقین کی اور  اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو  ہمہ گیر ترقیات کے لئے کام کرنا چاہیئے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہیئے کہ دیہی علاقے کنکریٹ کا  جنگل بن کر نہ رہ جائیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے اس ایس پی اے وجے واڑہ کی ستائش  کی ، جس نے  آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے مقتدر اداروں کے مساوہ معیار  کو برقرار رکھا ہے اور کہا کہ یہ بات از حد اہم ہے  کہ ادارے اپنے طور پر اپنی شناخت قائم کریں ۔ اعلیٰ معیارات کا تعین کریں اور خود اپنا نجی برانڈ پیش کریں ۔

          نائب صدر جمہوریۂ ہند نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ماہرین تعمیرات اور منصوبہ سازوں کا کردار  انسانی بستیوں اور عمارتوں کو صرف ساخت دینے تک محدود نہیں ہے ۔  انہوں نے ماہرین تعمیرات  ( انجینئر حضرات ) سے کہاکہ وہ جدت پسند بنیں اور خلاقانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کی ضروریات کی تکمیل کر سکیں کیونکہ اس بدلتی ہوئی دنیا میں ڈجیٹل ٹیکنا لوجیاں زندگی کے ہر  پہلو کی نشو و نما میں   کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ تھوڑے سے ہی مطمئن نہ ہو بلکہ وہ عمدہ سے عمدہ  معیار کے حصول کے لئے کوشاں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو  اپنے شعبے میں رجحان ساز کا کردار ادا کرنا چاہیئے اور بھارت کی ترقی  اور نمو کے سفر میں ایک شریک کار  بن کر ابھرنا چاہیئے ۔

          انہوں نے کہا کہ دنیا کی  سرکردہ سائنٹفک  یونیورسٹیاں  صرف تدریس پر ہی توجہ مرکوز نہیں کرتیں بلکہ اس امر کی بھی کوشش کرتی ہیں کہ وہ جدت  اور جدت کو پروان چڑھانے  کے مراکز  بن سکیں ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے ادارے کو تلقین کی کہ وہ  ایسے اقدامات کرے ، جن کے ذریعے عوام کی زندگی تک  رسائی حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے تمام طلبا ، اساتذہ اور گرئجویٹس سے گزارش کی کہ وہ تحقیق اور جدت طرازی کےحصول کے لئے کوشاں ہوں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More