39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت میں تحقیق اور اختراع کسانوں تک پہنچنی چاہئے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق اور اختراع کسانوں تک پہنچنی چاہئے۔ انہوں نے سائنس دانوں اور محققین سے کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ اشتراک کریں تاکہ زراعت کو زیادہ  قابل استطاعت اور پائیدار بنایا جا سکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا  کہ کسانوں کو با اختیار بنانے اور زراعت کو مستحکم کرنے  سے دیہی ہندوستان  کی ترقی میں مدد ملے گی۔ جناب وینکیا نائیڈو ان کسانوں سے بات چیت کر رہے تھے، جو آج آندھرا پردیش میں کرشنا ضلعے کے ایس این پالم گاؤں میں زیرو بجٹ  قدرتی کھیتی باڑی کے کامیاب تصور کو لاگو کر رہے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پورے آندھرا پردیش میں کھیتی باڑی کی تکنیک کا تجربہ کیا گیا ہے اور یہ پائیدار زراعت کے لئے ایک مثالی ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ زراعت پر  ہونے والے بھاری خرچ کو کم کرتا ہے اور پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ زیرو بجٹ قدرتی کھیتی باڑی میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی یا ان کے منافع کےمارجن کو بڑھا سکے، جو اکثر قرض کی وجہ سے تناؤ میں مبتلا رہتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کھیتوں کا دورہ کیااور آندھرا پردیش میں کرشنا ضلعے کے ایس این پالم گاؤں میں کھیتی باڑی کے زیرو بجٹ قدرتی طریقے کے عمل کو دیکھا۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیتی باڑی محض ایک پیشہ نہیں ہے، بلکہ یہ قدرت کے ساتھ جینے اور پیار کرنے کا عمل ہے اور یہ زراعت کے ذریعے اس کا تحفظ کر رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت  کسانوں  کی آمدنی کو دو گنا کرنے اور اسے یقینی بنانے کیلئے  بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ فصل بیمہ، کم از کم امدادی قیمت فراہم کرنے کے علاوہ اور کسانوں کو قرضے فراہم کر رہی ہےتاکہ متعلقہ سرگرمیوں مثلاً مرغی پالن ،  ڈیری اور بہ بند خوراک میں سرمایہ کاری کی جا سکے۔  انہوں نے کسانوں، افسروں اور سائنس دانوں سے  کہا کہ وہ مشترکہ طور پر اس بات کی کوشش کریں کہ کسان نئی تکنیک کو سمجھ سکیں اور زراعت پر بھاری خرچ کو کم کر سکیں۔

انہوں نے زراعت کو پائیدار بنانے پر اپنی  پہل کو بھی شیئر کیا اور انہیں ملک بھر کے مختلف مقامات پر ہو رہے قومی صلاح و مشورے کے بارے میں وضاحت پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More