35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی میں کووڈ-19 مریضوں کے لیے مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں 2105 بستر مہیا کرائے گئے

Urdu News

دہلی میں واقع مرکزی حکومت کے اسپتالوں صفدر جنگ، آر ایم ایل، ایل ایچ ایم سی، ایمس دہلی، ایمس جھجر، ای ایس آئی سی اوکھلا اور جھلمل، اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، سریتا میں کووڈ-19 مریضوں کے لیے 2105 بستر مہیا کرائے گئے ہیں، جن میں سے 1875 آکسیجن کی سہولت والے بستر ہیں، جب کہ 230 آئی سی یو بستر ہیں۔ اسے ملاکر ان اسپتالوں میں یکم مارچ، 2021 تک مہیا کرائے گئے 510 کووڈ بستروں میں 4 گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں کووڈ-19 سے متعلق بستروں کی تعداد میں آئندہ بھی اضافہ کرنے کے لیے مرکزی وزارت صحت مسلسل کام کر رہی ہے۔ عارضی اسپتالوں اور کووڈ-19 دیکھ بھال مراکز کا قیام بھی کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ ایسے 46 اضافی بستر صفدر جنگ اسپتال میں اور 240 بستر لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں اگلے دو ہفتوں میں مہیا کرا دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، ڈی آر ڈی او کے دھولا کنواں واقع فیسیلٹی سینٹر میں 250 آئی سی یو بستر 19 اپریل، 2021 سے مہیا کرا دیے گئے ہیں جب کہ 250 دیگر آئی سی یو بستر 21 اپریل، 2021 کو مریضوں کو خدمات مہیا کرانے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی ریلوے دہلی میں 50 ریل ڈبے مہیا کرانے جا رہی ہے۔ ہر ڈبے میں 16 بستر دستیاب ہوں گے۔ شکور بستی اسٹیشن پر مہیا کرائی جا رہی اس سہولت میں کل 800 بستر ہوں گے جن کا استعمال دہلی حکومت آئیسولیشن سنٹر کے طور پر کرے گی۔ ہندوستانی ریلوے 25 ریل ڈبے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر 21 اپریل، 2021 سے مہیا کرا رہی ہے جس میں ہر ایک ڈبہ میں 16 بستر ہوں گے اور کل بستروں کی تعداد 400 ہوگی۔

ان ریلو ڈبوں میں کووڈ-19 سے متاثر لوگوں یا مشتبہ کووڈ مریضوں کے بہتر انتظام کے لیے دہلی حکومت سے سال 2020 میں مئی میں جاری کی گئی ریلوے کی مخصوص گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مرکزی حکومت اپنی سطح پر کووڈ-19 وبائی مرض کو روکنے کے لیے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے پوری طرح سے پابند عہد ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ-19 مریضوں کے مؤثر علاج اور فوری دیکھ بھال مہیا کرانے کے لیے اسپتال سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت اضافی وسائل کا بھی انتظام کر رہی ہے اور اس کے لیے حکومت کی سطح پر پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More