40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اومابھارتی نے اپنی وزارت میں صفائی ستھرائی کا15روزہ پروگرام شروع کیا

उमा भारती ने किया स्‍वच्‍छता पखवाडे का शुभारंभ
Urdu News

نئی دہلی،16؍مارچ،آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی نے آج نئی دہلی میں اپنی وزارت میں صفائی کے 15 روزہ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزارت کے عہدیداروں اور دیگر ملازمین کو سوچھ بھارت کا حلف دلایا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محترمہ بھارتی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے صاف بھارت مشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو صفائی ستھرائی کی ضرورت کے بارے میں جانکاری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ملکوں میں، جو دنیا میں صاف ستھرے ملک کہلاتے ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ ہر شہری صفائی ستھرائی کے تئیں بہت حساس ہوتا ہے۔ محترمہ بھارتی نے اپنی وزارت کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے دفتر کو صاف ستھر ارکھیں بلکہ اپنی رہائش کے آس پاس بھی صفائی کیلئے کوششیں کریں۔ وزیر موصوفہ نے اُن سے درخواست کی کہ وہ ہفتے میں کم ازکم دو گھنٹے اس کام کیلئے وقف کریں۔

نئی دہلی میں خاص تقریب کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے الہ آباد، راجستھان کے نیم رانا، مہاراشٹر کے چندراپور اور اتراکھنڈ کے رڑکی اور دیو پریاگ میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ وزارت نے راجستھان، پنجاب، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اترپردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، بہار، اڈیشہ، آسام، منی پور، کیرالہ اور جھارکھنڈ میں واقع تقریبا 200 آبی ذخائر پر بھی پروگرام منعقد کئے۔ ان پروگراموں میں غیر سرکاری تنظیموں، سماجی گروپوں اور صنعتی گھرانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More