39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی وزیراعظم سے ملاقات کی

Mr. Salahuddin Rabbani, Minister of Foreign Affairs of Afghanistan calls on Prime Minister
Urdu News

نئی دہلی۔ افغانستان کے وزیر خارجہ  جناب صلاح الدین ربانی نے آج سہ پہر وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو دہرایا کہ  ہندوستان دہشت گردی سے لڑنے میں افغانستان  کی  بھرپور حمایت کرتا ہے جواس ملک اور اس کے عوام پر تھوپی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ہندوستان افغانستان کو ایک پرامن، متحد، جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کی ان کی کوششوں میں وہاں کے عوام اور حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔

وزیر خارجہ جناب ربانی نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری دی ۔ دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ افغانستان میں جو بھی عمل شروع کیا جائے گا وہ افغانستان کی قیادت میں ہوگا اور اس پر افغانستان کا  ہی کنٹرول ہوگا۔

وزیر خارجہ جناب ربانی ہندوستان افغانستان اسٹریٹجک شراکت داری کونسل کی دوسری میٹنگ کے سلسلہ میں ہندوستان آئے ہوئے ہیں وہ ہندوستان کی وزیرخارجہ کے ساتھ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More