40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیر مملکت نے 48 ویں آل انڈیا سینک اسکول پرنسپلزکانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال کے سینک اسکول،  کنج پورہ میں آج آل انڈیا سینک اسکول( اے آئی ایس ایس) پرنسپل کانفرنس شروع ہوئی۔اے آئی ایس ایس کی 48 ویں کانفرنس کاافتتاح کرتے ہوئے دفاع کے وزیرمملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اسکول کے پرنسپلوں کے ذریعہ  اپنے اپنے اسکولوں میں ادا کئے گئے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ جنہوں نے پروقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے لئے اچھی خاصی تعداد میں کریڈٹ بھیجے ہیں۔

ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ‘‘ یہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ سینک اسکول ، عام آدمی کے بچوں کی معیاری سرکاری اسکول کی تعلیم تک رسائی،نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے لئے فیڈر انسٹیوشن کے طورپر کام کرنے اور مسلح افواج کے افسران کے کیڈر میں علاقائی عدم توازن کو ختم کرنے جیسے  تین بڑے ایجندوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔یہ جان کر اطمینان ہوا کہ یہ اسکول ان تینوں محاذ پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں’’۔کانفرنس میں ملک میں چل رہے سینک اسکولوں کے کام کاج اور پالیسی امور کے جائزے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سینک اسکولوں کی ڈیمانڈ بڑھی ہے اور  اس لئے حکومت نئے اسکول کھولنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران جھنجھنو(راجستھان) اور ایسٹ سیانگ(اروناچل پردیش ) میں دو نئے سینک اسکول کھولے گئے ہیں۔انہوں نے کیڈٹوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے اور تعلیم کی دنیا میں آرہی تبدیلیوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دفاع کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے سینک اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلہ لینے کا مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینک اسکولوں میں لڑکیوں کو داخل کرنے اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تعر قدم اٹھانے نیز ان کے لئے معیاری تربیت کا دروازہ کھولنے کے انقلابی فیصلے لئے ہیں۔ڈاکٹر بھامرے نے زور دے کر کہا کہ تمام سینک اسکولوں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے فراہم کرکے جلد از جلد  اس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ان کی سنجیدہ کوشش ہوگی۔

حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے بورڈ آف گورنرس(بی او جی) کی میٹنگ کے دوران کئے گئے متعدد اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے دفاع کے مرکزی وزیرمملکت سامعین کو بتایا کہ‘‘ میں نے تمام اسکولوں کی سوسائٹی کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ ہرسال بی او جی کی میٹنگ کاانعقاد ہو اور اسکول سے متعلق تمام امور اور ان کے کام کاج پر تمام شراکت داروں خصوصاً ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا جائے۔یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے ریاست اور اسکولوں کے درمیان تال میل اور قریبی تعاون ہوسکے گا’’۔

وزیر موصوف نے کانفرنس میں موجود سامعین کو یہ بتایا کہ حکومت سینک اسکول کے عملے کے لئے7 ویں سینٹرل پے کمیشن کی سفارشات کے عملدرآمد پر غور کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے ہماچل پردیش کے سوجان پورہ تیرا میں واقع سنیک اسکول کے پرنسپل کو 2017 اور 2018 میں کثیر تعداد میں این ڈی اے کو کیڈٹ بھیجنے کے لئے پروقار رکشا منتری ٹرافی دی۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے دوران سنیک اسکولوں نے 140 ویں کورس کے لئے 105 کیڈٹ بھیجیں ہے۔سینک اسکول، کورکونڈا اور سینک اسکول نالندہ نے بارہویں اور دسویں کلاس کے امتحانات کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے کیڈٹ ٹرافیاں حاصل کیں ہے۔تمام سینک اسکولوں کے پرنسپل، دو روزہ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More