28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بصارت سے محروم افراد کے لئے فلموں تک رسائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

نئی دہلی: ٹیلی ویژن کے پروگرام ، سماعت سے محروم افراد کے لئے زیادہ بہتر طور پر پہنچانے کے سلسلے میں  مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے    ایکسی  سبلٹی  اسٹینڈرڈ  پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کام  کیپشن دے کر  اور اشاروں کی  بھارتی زبان کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ جناب جاوڈیکر نے اعلان کیا کہ تمام نیوز چینل ایک دن میں  کم سے کم ایک بار اپنے خبرنامے  اشاروں  کی زبان  میں پیش کریں  گے  اور تمام ڈی وی چینل  اور سرو س فراہم کرنے والے  ہفتہ میں کم از کم ایک پروگرام ذیلی ٹائٹل  اور کیپشن دے کر پیش کریں  گے ۔

          البتہ لائیونیوز  اور لائیو  پروگرام   مثلاََ کھیل کود  براہ راست دکھائے  جانے والے میوزک شوز  ،  ایوارڈ شو ز ، لائیو  ریالٹی شوز  ، لائیو  بحث ومباحثے   ،ایسے ریالٹی شوز جن کا متن پہلے تیار کرلیا گیا ہو /  یا  پہلے  نہ تیار کیا گیا ہو وغیرہ  اور اشتہارات ٹیلی شاپنگ  پروگرام کو  اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

          اس  پر عمل درآمد  16 ستمبر 2019سے شروع ہوگا۔ ان اسٹینڈرڈ  پر مجموعی عملدرآمد  مرحلے وار طریقے پر اگلے پانچ سال میں  کیا جائے گا۔دوسال کے بعد پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

          جناب جاوڈیکر نے یہ اعلان  بھی کیا کہ  بصارت  سے محروم افراد کے لئے  فلموں کے سلسلے میں   ایکسی سبلٹی اسٹینڈرڈ پر عمل  درآمد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More