34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت غیر مقیم ہندوستانیوں کو ازدواجی تنازعات میں تمام ممکنہ مدد کررہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے ازدواجی تنازعات سے متعلق ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں 6نومبر 2017ء کو وزیر خارجہ کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اور قانون و انصاف کے وزیر نے بھی شرکت کی تھی،جس میں حسب ذیل اقدامات اپنائے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔

  1. تمام شادیوں کے رجسٹرارز کی ویب سائٹ میں مشتہر کی جائیں گی۔
  2. غیر مقیم ہندوستانیوں کی شادیوں کا لازمی اندراج۔
  3. سمن ؍وارنٹ بھیجنے کے لئے وزارت خارجہ کی جانب سے ویب سائٹ کی تفصیل۔
  4. خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں سیکریٹری کی سربراہی میں مربوط نوڈل ایجنسی کی تشکیل۔

تمام غیر مقیم ہندوستانیوں کے ازدواجی تنازعات معاملات جانچ کے لئے خواتین کے قومی کمیشن کو سپرد کئے جائیں گے۔خواتین کے قومی کمیشن کی جانچ پڑتال کے بعد تنازعات سفارش کے لئے مربوط نوڈل ایجنسی کو بھیجے جائیں گے، تاکہ لک آؤٹ سرکولرس جاری کئے جانے پر غور کئے جاسکے۔ اس طرح کی خواتین کے مفاد کا تحفظ کرنے کے لئے مربوط نوڈل  ایجنسی غیر مقیم ہندوستانیوں کے ازدواجی تنازعات سے متعلق تمام معاملات پر مستقل طورپر غورو خوض کرے گی۔ اس طرح کے فیصلوں کے حصے کے طورپر پاسپورٹ کی ضبطگی ؍منسوخی کے امکان سمیت لازمی اور نتیجہ پر مبنی کارروائی کرسکتی ہے۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کے ذریعے شادیوں کے اس طرح کے لازمی رجسٹریشن سے متعلق سفارش کی بھی حکومت کی طرف سے جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More