29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی -20 فریم ورک ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 28 اور 29 مارچ، 2017 کو وارانسی، اتر پردیش میں منعقد کی جائے گی

जी-20 फ्रेमवर्क कार्य समूह की तीसरी बैठक 28 और 29 मार्च, 2017 को वाराणसी, उत्तर प्रदेश में आयोजित की जाएगी
Urdu News

نئی دہلی، 26 مارچ      جرمنی کی زیر صدارت جی -20 کے تحت تیسرے جی -20 فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی) کا اجلاس حکومت ہند کے محکمۂ اقتصادی امور، وزارت خزانہ اور انڈین ریزرو بینک کی جانب سے مشترکہ طور پر اس ماہ کی 28 اور 29 تاریخ کو وارانسی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جرمنی کی زیر صدارت جی -20 ایف ڈبلیو جی کی پہلی دو میٹنگ گزشتہ سال دسمبر میں برلن اور اس سال فروری میں ریاض میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا چکی ہیں۔

2009 میں ایف ڈبلیو جی کے قیام کے بعد سے یہ چوتھا موقع ہے جب ہندوستان اس اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے نيم رانا، راجستھان (2012 میں میکسیکو کی زیر صدارت)، گوا (2014 میں جی -20 آسٹریلیا کی زیر صدارت) اور کیرالہ (2015 میں جی -20 ترکی کی زیر صدارت) میں جی -20 ایف ڈبلیو جی کے اجلاسوں کی میزبانی کی تھی۔

وارانسی میں ہونے والے جی-20 ایف ڈبلیو جی کے اجلاس میں موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال اور ترقی سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اس تنظیم کے رکن ممالک کی طرف سے اپنائے جانے والی پالیسی اختیارات پر غور کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ایک اہم مسئلہ جی -20 کی جامع ترقی کے ایجنڈا پر غور کرنے سے متعلق ہے۔ اس میں ایک فریم ورک تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی جس میں ہر ملک موضوعاتی طور پر شامل ہوں اور ترقی کی پالیسیاں تیار کرنے میں ممالک کی مدد کر سکے۔

جی-20 19 ممالک اور یورپی یونین کا گروپ ہے، جو عالمی اقتصادی مسائل اور دیگر اہم ترقی چیلنجوں پر غور کرتا ہے. جی-20 فریم ورک ورکنگ گروپ (ایف ڈبلیو جی) جی-20 گروپ کے اہم ورکنگ گروپوں میں سے ایک ہے۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More