28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ

Urdu News

نئیدہلی، ستمبر۔پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 12 ستمبر 2017 کو  ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت  اضافے کے ساتھ 53.06  امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز 11 ستمبر 2017  کو اس سے کم یعنی  52.73  امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔

          ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔ 12 ستمبر 2017  کو ہندوستانی روپے میں  خام تیل کی بین الاقوامی قیمت  اضافے کے ساتھ 3392.90 روپے   فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 11 ستمبر 2017  کو اس سے کم یعنی 3368.39   روپے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی مالیت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قیمت میں  کمزوری درج ہوئی ہے ۔ 12 ستمبر 2017  کو  روپیہ –ڈالر شرح مبادلہ  63.95  روپے فی ڈالر ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز یعنی 11 ستمبر 2017 کو 63.89 روپے فی ڈالر تھی ۔

پیش ہے ہندوستان میں خام  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :

تفصیلات اکائی 12ستبمر 2017 کو قیمت

پچھلا کاروباری روز11ستمبر 2017

خام تیل

انڈین باسکٹ

($/bbl)              53.06           (52.73)
(Rs/bbl)             3392.90        (3368.39)
شرح مبدلہ (Rs/$)              63.95           (63.89)

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More