25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک ویکسین کے 16.16 کروڑ ٹیکے مفت فراہم کئے ہیں

Urdu News

حکومت ہند ، کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش ہے۔ عالمی وبا سے لڑنے کی غرض سے طبی جانچ ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے ،علاج معالجہ اور کووڈ سے متعلق مناسب طریق عمل کے ساتھ ساتھ ، ٹیکہ کاری بھی حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔

کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ کاری کی اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی کا یکم مئی 2021 سے نفاذ کیا جائے گا۔ نئی اہل آبادی کے گروپوں  کا اندراج کا عمل کل (28 اپریل) سے شروع ہوگیا ہے۔ امکانی مستفدین یا تو براہ راست کوون پورٹل (cowin.gov.in)پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں یا وہ آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعہ بھی اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ابھی تک ویکسین کے تقریباً 16.16 کروڑ (16.16.86.140) ٹیکے مفت فراہم کئے ہیں۔ ان میں سے ضائع ٹیکوں سمیت کل 15.10.77.933 ٹیکوں کی کھپت ہوئی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  کووڈ-19 کے ایک کروڑ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں۔ جن کا بھی استعمال کیا جانا ہے۔

آئندہ تین روز کے اندر اندر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 20 لاکھ سے زیادہ (20.48.890) اضافی ٹیکے مل جائیں گے۔حال ہی میں میڈیا مین بعض ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں مہاراشٹر ریاستی حکومت کے کچھ عہدیداروں کے حوالے سے اس بات کا اجاگر کیا گیا ہے کہ ریاست میں ویکسین (ٹیکے) ختم ہوچکے ہیں جس سے کہ ریاست میں ٹیکہ کاری مہم پر برا اثر پڑرہا ہے۔

اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ مہاراشٹر نے 28 اپریل 2021 کو صبح آٹھ بجے تک کووڈ-19 کے کل  1.63.62.470 ٹیکے حاصل کئے تھے۔ ان میں سے ضائع ہوجانے والے ٹیکوں (0.22 فیصد) سمیت کل 1.56.12.510 ٹیکوں کی کھپت ہوئی ہے اور باقی کے 7.49.960 ٹیکے ریاست کے پاس اب بھی دستیاب ہیں جو کہ اہل آبادی کے گروپوں کو لگائے جانے ہیں۔

اس کے علاوہ کووڈ ویکسین کے 20.48.890 ٹیکے آئندہ تین روز میں ریاست کو فراہم  کر دئے  جانے کے مراحل میں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R8IB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DBWK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00381M2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZNSL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TF3B.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More