24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے عوامی اداروں کا بیشتر حصہ آر ٹی آئی کے تحت شامل کیا

Urdu News

نئی دلّی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر، ( آزادانہ چارج ) وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا ء کے وزیر مملکت ڈاکٹرجیتندر سنگھ نے گزشتہ روز یہاں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران حکومت کی کوششوں کے باعث عوامی اداروں کا بیشتر حصہ آر ٹی آئی کے دائرے میں لایا جا چکا ہے ، جو کہ حکومت کی جانب سے ان اداروں کے کام میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے کی عہد بستگی کا مظہر ہے ۔ عملہ اور تربیت کا محکمہ ( ڈی او پی اینڈ ٹی ) جو کہ رائٹ ٹو انفارمیشن اینڈ سینٹرل انفارمیشن کمیشن کا ایک نوڈل محکمہ ہے ، نے اب تک دو ہزار سے زائد عوامی اداروں کو آر ٹی ائی ایکٹ کے دائرے میں شامل کیا ہے ۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ان خیالات کا اظہار چیف انفارمیشن کمشنر ( سی آئی سی ) جناب آر کے ماتھر سے ملاقات کے دوران کیا ۔
گزشتہ چار سال سے زائر کے عرصے کے دوران حاصل کی گئی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے تب بہت کم اداوں آر ٹی آئی کے دائرے میں شامل تھے ، تاہم آر ٹی آئی کو مزید موثر اور زیادہ شمولیت پر مبنی بنانے کے لئے تیز رفتار عمل کے باعث ایسا ممکن ہو سکا ۔
مزید برآں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ آر ٹی آئی داخل کرنے کا عمل جدید ترین تکنالوجی کے باعث مزید سہل اور آرام دہ بنایا گیا ہے ۔اب ایک پورٹل اور ایک ایپ کے نتیجے میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے دن میں یا رات میں کسی بھی وقت ، کسی بھی جگہ سے آر ٹی آئی داخل کر سکتا ہے ۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی انفارمیشن کمیشن میں موصول شدہ آر ٹی آئی درخواست کے نمٹانے کا وقت بھی کافی کم کر دیا گیا ہے اور اب 2014 سے قبل کے مقابلے میں زیر التوا معاملات میں خاطر خواہ تخفیف واقع ہوئی ہے ۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کم از کم حکومت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، زیادہ سے زیادہ شفافیت اور زیادہ زیا دہ شہریوں کی شمولیت کے تئیں عہد بستگی کے پیش نظر مخلصانہ کوششیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موصول شدہ مختلف آر ٹی آئی در خواستوں کو نمٹانے کے سلسلے میں کامیاب کوششیں کی گئی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More