31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیراعظم جناب نتین یاہو نے  آج  گجرات کے شہر احمد آباد میں  واقع  آئی کریئٹ (iCreat) سینٹر کو قوم کے نام وقف کیا۔   آئی کریئٹ سینٹر ایک آزاد مرکز ہے جسے  خوراک کی  سیکورٹی  ، پانی  ، رابطہ  ،  سائبر سیکورٹی   ، آئی ٹی  اور الیکٹرانکس   ، توانائی  ، بائیومیڈیکل آلات  اور ڈیوائس وغیرہ جیسے  اہم مسائل سے نمٹنے کے لئے   خلاّقی ، اختراعی  ، انجینئرنگ  کی آمیزش سے مصنوعات کی ڈیزائننگ اور نئی تکنیک کو بروئے کار لاکر صنعت کاری  سے متعلق  مرکز قائم کرنا ہے۔  آئی کریئٹ کا مقصد معیاری ، صنعت کاروں کی  پیداوار  کےلئے  ہندستان میں  ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے آج مختلف    اسٹالوں  کا معائنہ کیا جہاں   مختلف شعبوں سے متعلق   تکنالوجیوں اور جدت طرازی پرروشنی  ڈالی گئی تھی۔

اس موقع پر  وزیراعظم نے  اپنی تقریر میں کہا کہ   ہندستان  اور اسرائیل کے عوام کو  ایک دوسرے کے قریب لانے میں   اختراع نے  اہم کردار ادا کیاہے۔   انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے  اسرائیل کی تکنیکی   طاقت  اور اختراع  پردازی کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندستان کے نوجوانوں  میں  جوش اور توانائی ہے  ۔  ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اورادارہ جاتی مدد کی ضرورت ہے۔

 وزیراعظم مودی نے کہا کہ حکومت   پورے نظام کو   اختراع کے  موافق بنانے کے لئے کام کررہی ہے تاکہ     ایسے  خیالات اور آرا پیدا ہوں جن کے نتیجے میں جدت پسندی   سامنے آئے اور یہ جدت پسندی  نئے ہندستان کی تعمیر میں مدد کرے۔

 انہوں نے کہا کہ     کامیابی کی پہلی شرط حوصلہ ہے۔    انہوں نے   ان حوصلہ مند نوجوانوں کو مبارک باد دی جو آئی کریئٹ  سینٹر میں  اختراعی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم   نے کالی داس کا ذکر کرتے ہوئے    رسم و رواج اور اختراع  کے درمیان  فرق کو واضح کیا ۔   انہوں نے ہندستان کے نوجوانوں سے  ملک کو آج درپیش  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور   انتہائی کم لاگت پر   عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اختراع     پر دازی کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے خوراک ، پانی ، صحت اور  توانائی جیسے  شعبوں میں    ہندستان اور  اسرائیل کے درمیان  تعاون    کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعاون ، گیارہویں صدی میں انسانیت کی تاریخ میں  ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More