36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ اور اقوامِ متحدہ نے بھارت میں ہمہ گیر ترقیات فریم ورک برائے 2018-2022 پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ اور اقوامِ متحدہ نے آج یہاں دار الحکومت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہمہ گیر ترقیات فریم ورک   برائے 2022-2018  پر دستخط کئے ہیں ۔   یہ معاہدہ  اُس عہد بندگی اور اُن کوششوں کا مظہر  ہے ، جو بھارت نے    ہمہ گیر ترقیاتی اہداف  کے حصول کے لئے کی ہیں ۔ حکومتِ ہند – اقوام متحدہ ہمہ گیر ترقیات فریم ورک   ( یو این  ایس ڈی ایف ) برائے 2022-2018 پر  نیتی آیوگ کے سی ای او  ، جناب امیتابھ کانت  اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مقیم کوآرڈینیٹر ،    یوری  افاناسیف  نے  نیتی آیوگ کے نائب  صدر نشین ڈاکٹر راجیو کمار  کی صدارت میں منعقدہ ایک خصوصی دستخطی تقریب کے دوران    دستخط کئے  ۔   نیتی آیوگ کے اراکین اور   بھارت میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

          نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے   زور دے کر کہا کہ 2022-2018 بھارت کی ترقیاتی  داستان میں ایک اہم مرحلہ ہو گا کیونکہ 2022 ء  کی  بھارت کی آزادی کا 75 واں برس بھی ہے ۔ اس پس منظر میں  شراکت داری سے متعلق دستاویزات اور دیگر امور  مثلاً یو این ایس ڈی ایف کو  زیادہ اہمیت حاصل ہو گئی ہے ، جو   2022 ء تک ایک نئے بھارت کی تعمیر کو مہمیز  کریں گے ۔  نیا بھارت ایک ایسا بھارت ہو گا ، جو  ناداری سے مبرا اور سب کے لئے یکساں مواقع کا حامل ہو گا ۔

          یو این ایس ڈی ایف   حکومت ہند اور اقوام متحدہ  کنٹری ٹیم   اِن انڈیا کے مابین  ترقیاتی تعاون کی حکمت عملی  کے پہلوؤں کو نمایاں کرتی ہے اور  بھارت کی کلیدی  ترقیاتی ترجیحات  کے حصول اور   ہمہ گیر ترقیاتی اہداف میں   اپنا تعاون دیتی ہے ۔ یو این ایس ڈی ایف کی تشکیل  بڑے پیمانے پر  شراکت داری کے عمل کے بعد  ممکن ہوئی تھی ۔ اس عمل میں سرکاری اداروں ، شہری سوسائٹی کے نمائندگان ، تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور نجی شعبے کے نمائندگان شامل تھے ۔ خصوصی توجہ  ناداری کو ختم کرنے اور  شہری کرن کو بڑھانے ، صحت ، پانی اور صفائی ستھرائی ، تعلیم ، تغذیہ ، خوراک سلامتی  ، موسمیاتی تبدیلی ، صاف ستھری توانائی ، آفاتِ ارض و سماء کو جھیلنے کی صلاحیت اور  صنعت کاری   ، ہنر مندی   ، روز گار کی فراہمی   ، صنفی مساوات اور نو جوانوں کی ترقیات  پر  مرکوز ہو گی ۔   جن شعبوں میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے  ، اُن میں اقوام متحدہ  ، حکومتِ ہند کو جنوب جنوب تعاون  کے تحت   وزارتِ خارجہ کی شراکت داری کے ساتھ اپنی جانب سے امداد فراہم کرے گی ۔  یو این ایس ڈی ایف  2022-2018 کے نفاذ کے لئے مجموعی منصوبہ بجٹ  ، مجموعی طور پر آئی این آر  11000 کروڑ کے بقدر ہے ، جس میں سے 47 فی صد  کثیر النوع وسائل   پر نفاذ کے ذریعے حاصل کیاجائے گا ۔ اس میں نجی شعبہ اور سرکاری شعبہ دونوں شامل ہیں ۔

          نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت  نے بھارت کی ترقیاتی  چنوتیوں کو حل کرنے کے لئے   سماجی صنعت کاروں اور نجی شعبے کو     ایک معقول سطح پر لانے اور  مصروفِ عمل ہونے   پر زور دیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More