36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنتوش گنگوار نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو خط لکھا ہے کہ وہ ملک میں مزدوروں کی شکایات کے حل کی خاطر مربوط کوششوں کے لئے نوڈل افسران کو نامزد کریں

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے محنت اور روزگار شری سنتوش گنگوار نے مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کووڈ، انیس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اعلان کردہ لاک ڈاون کے پیش نظر مزدوروں / ورکرز کے مسائل حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے قائم کردہ کنٹرول روم کے ساتھ تال میل رکھیں۔ کل شری گنگوار کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے وزرائے محنت کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ لیبر محکموں میں افسران کو ان 20 کنٹرول روم کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے شری گنگوار نے کہا ، “کارکنوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔”

وزارت محنت اور روزگار نے کوویڈ۔ 19 کے پس منظر میں پیدا ہونے والے کارکنوں کے مسائل کی وجہ سے ملک گیر بنیاد پر چیف لیبر کمشنر (سی) کے تحت حال ہی میں 20 کنٹرول روم قائم کئے تھے۔ ابتدائی طور پر کنٹرول رومز اجرت سے متعلق مرکزی دائرے سے منسلک شکایات اور تارکین وطن مزدوروں کے معاملات سے متعلق تھے۔

تاہم ، پچھلے دنوں کنٹرول رومز کے آپریشن کے بعد یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کل تک 20 کنٹرول روموں میں موصول ہونے والی کل 2100 شکایات میں سے 1400 شکایات مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں سے متعلق ہیں۔ چونکہ محنت کا معاملہ ایک موجودہ معاملہ ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ شکایات کو دور کرنے کے لئے مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ساتھ مناسب تال میل قائم کیا جائے۔ وزیر موصوف نے ریفرنس کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ تعینات افسروں کے ناموں کے ساتھ ساتھ 20 سنٹرل کنٹرول روموں کی فہرست بھی ارسال کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More