37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے بوس انسٹی ٹیوٹ کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی سائنس کے منظر نامے میں یہ ادارہ ایک انفرادی حیثیت رکھتا ہے

Urdu News

نئی دہلی۔ومبر؛ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کولکتہ میں آج 29 نومبر 2017 کو بوس انسٹی ٹیوٹ کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بوس انسٹی ٹیوٹ بھارتی سائنس کے منظر نامے ایک منفرد اور نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ملک میں قائم کئے گئے سب سے پرانے سائنسی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس ادارے نے سائنس کے کاز میں تعاون دیا ہے اور بھارت کے کاز کی خدمت انجام دی ہے۔ اس ادارے نے حیاتیاتی اور طبعیاتی علوم کے میدانوں میں تحقیق کے کام میں کافی زیادہ تعاون دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس ادارے کااپنی دیہی بائیو ٹیکنالوجی کی پہل کے ذریعے بنگال کے دیہی علاقوں میں لوگوں تک پہنچنے کا فعال پروگرام بھی ہے۔ ادارے کا شمال مشرق کی مختلف ریاستوں میں اسکول طلبا کے لیے اُن کے تعلیمی معیار کو اوپر اٹھانے کا پروگرام بھی ہے۔ سچ یہ ہے کہ یہ ادارہ ہمارے سماج کی بنیادی سطح پر سائنس اور اختراع کے کلچر کو پھیلانے میں ایماندارانہ کوششیں کررہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بنگال، بھارت کی سب سے شروع کی صنعتی اور مصنوعات سازی پر مبنی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ اس رجحان کے تحت اور اپنے تعلیمی اداروں کے ساتھ اسے ہمارے ملک میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے انقلاب کی قیادت کرنی چاہیے تھی، لیکن کسی وجہ سے اس ادارے نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور اس پر مبنی خدمات میں سُست روی سے کام لیا۔ جس کے نتیجے میں یہ ترقی دیگر ریاستوں نے حاصل کرلی۔ جیسا کہ ہمارے ملک کی جنوبی ریاستوں نے حاصل کی ہے۔ اب بنگال کے پاس ایک اور موقع ہے۔ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جب ڈجیٹل ٹیکنالوجی اپنے شباب پر ہے۔ مخصوص مینوفیکچرنگ اور حیاتیاتی اطلاعات جیسے جدید ترین میدانوں میں جن میں ہم کام کرتے ہیں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آرہی ہیں اور روبوٹکس بھی ہمارے طرز زندگی کو بدل رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ سب کچھ بنگال کو ، بنگال کے سائنس اور بنگال کے بہت سے باصلاحیت نوجوان سائنسدانوں کے لیے بڑے موقع فراہم کرتا ہے۔ آچاریہ جے سی بوس کو ہمارا سب سے بڑا خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اختراع اور تحقیق کے اس نئے دور کو گلے لگائیں، جیسا کہ انھوں نے گلے لگایا اور ایک صدی پہلے اختراع اور تحقیق کے عمل کی قیادت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More