38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد صارفین کے حقوق کا تحفظ

Urdu News

نئیدہلی، صارفین کے امور، خوراج اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دیتےہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے سلسلے میں ہوسکتا ہے کہ کچھ معاملوں میں پہلے سے پیک کی گئی (پیکٹ بند) اشیا پر شائع شدہ خردہ / کھدرا قیمت پر نظرثانی اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہو۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے محکمے نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پہلے پیکٹ بند اشیا کےمینوفیکچروں/ پیکروں/ درآمدکاروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ان اشیا کے جی ایس ٹی کے مطابق تبدیل شدہ کھدرا قیمتوں (ایم آر پی) کو مہر(اسٹمپنگ) کے ذریعہ، اسٹیکر لگاکر یا آن لائن پرنٹنگ کے ذریعہ (معاملے کی نوعیت کے مطابق) ،غیر  فروخت شدہ مینوفیکچرنگ/ پیکڈ/ درآمد شدہ اسٹاک کو، اگر کوئی ہے، موجودہ ریٹیل سیل پرائس (ایم آر پی) کے مطابق 31 مارچ 2018 تک تبدیل کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ غیر استعمال شدہ اور غیر خستہ حال پیکنگ سامان اور ریپرس کے استعمال کی بھی ضروری ترمیم / اصلاح کے بعد 31 مارچ 2018 تک استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اس پر فوری عمل کےلئے مذکورہ اطلاع تمام ریاستوں/ یوٹی کے تمام شراکت داروں اور کنٹرولرس آف لیگل میٹرولوجی تک پہنچادی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More