23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے جناب گو ٹابایا راج پکشے کو سری لنکا کا صدر منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی

Urdu News

نئی دلّی، وزیر اعظم جناب گو ٹا بایا راج پکشے کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر گزشتہ روز ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

            وزیر اعظم نے بھارت کے عوام اور خود اپنی جانب سے انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے  امید ظاہر کی ہے  کہ جناب راج پکشے کی اہل قیادت میں سری لنکا کے عوام امن اور خوش حالی کے راستے پر مزید پیش رفت کریں گے نیز بھارت اور سری لنکا کے درمیان بھائی چارہ، ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے سری لنکا کی حکومت کے ساتھ طے شدہ  معاہدوں پر لگا تار مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔

            جناب راج پکشے نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھی بھارت کے ساتھ ترقی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی قریبی میل جول کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔

            وزیر اعظم نے جناب راج پکشے کو ان کی سہولت کے مطابق جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ جناب راج پکشے نے یہ دعوت نامہ منظور کر لیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More