30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریئر ایڈمیرل ایس جے سنگھ ، این ایم کی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کی حیثیت سے تقرری

Urdu News

نئی دہلی، ریئر ایڈمیرل سنجے  جسجیت سنگھ   ، این ایم  کی تقرری کوچی میں  فلیگ آفیسر  سی ٹریننگ  کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔   انہیں  بھارتی بحریہ   کی ایگزیکیٹو برانچ میں  1986 ء میں شامل کیا گیا تھا ۔  پُنے  کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے گریجویٹ    جسجیت سنگھ    کو  بھارتی بحریہ کی ٹریننگ کے دوران   انہیں   بیسٹ سی کیڈٹ کے لئے   بائینو کُلر ایوارڈ اور  بیسٹ  مِڈ شپ مین کے لئے    سورڈ آف آنرس ( اعزاز  ی تلوار )  کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔  اس سے پہلے پُنے کی نیشنل  ڈیفنس اکیڈمی میں  انہیں   بحریہ کا  بہترین کیڈٹ  قرار دیا گیا تھا ۔   انہوں نے 1992 ء میں جہاز رانی   اور ڈائریکشن میں  تخصص کیا  اور اس کورس میں انہوں نے پہلی پوزیشن  حاصل کی ۔   سن 2000 ء میں برطانیہ میں انہوں نے  ایڈوانسڈ  کمانڈ  اور اسٹاف کورس  میں شرکت کی  ، جہاں انہیں   50 ملکوں کی مسلح افواج    سے شرکت  کرنے والے 90 لوگوں میں  سمندر پار بہترین طالب علم  قرار دیا گیا ۔ انہوں نے 2009 ء میں ممبئی کے نیول  وار کالج   میں   نیول  ہائر کمان کورس اور  2012 ء میں  دلّی  کے نیشنل ڈیفنس کالج میں    نیشنل سکیورٹی اسٹریٹیجی کورس    کیا ۔

          انہوں نے متعدد عہدوں پر  کمانڈنگ  ،  ٹریننگ  اور اسٹاف اپائنٹمنٹس   کا فریضہ انجام دیا  اور پچھلے 30 سالوں میں بھارتی بحریہ  کے  جہازوں  کے مختلف     زمروں میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ بحری کمان میں   اُن کی کئی تقرریاں ہوئیں ، جن میں   کمانڈ آف دی  اے ایس ڈبلیو  اور یو اے وی  – کنٹرول  فریگیٹ  آئی این ایس   تارا گری  شامل ہیں ۔  یہاں انہیں   ناؤ سینا میڈل اور  ملٹی رول  فریگیٹ آئی این ایس  ترشول  کا ایوارڈ دیا گیا ۔  ٹریننگ میں اُن کی  کئی تقرریاں ہوئیں ، جن میں  ممبئی میں   وار شپ ورک   اَپ ٹیم  اور  کوچی میں   نیوی گیشن ڈائریکشن اسکول میں  آفیسر  انچارج  کا عہدہ شامل ہے ۔

          موصوف   بھارت  کی  بحری پالیسی سازی   ، 2009 ء  ، اسٹریٹیجک  گائڈینس  ٹُو  ٹرانسفارمیشن  ، 2015 ء اور انڈین میری ٹائم  سکیورٹی  اسٹریٹیجی   ، 2015 ء میں   سرکردہ حیثیت رکھتے تھے ۔  فوج سے متعلق امور میں    دلچسپی رکھنے والے   ایک طالب علم   کے طور پر   انہوں نے   مدراس یونیورسٹی سے  ایم ایس سی  اور ڈیفنس اور اسٹریٹیجک  اسٹڈیز میں ایم فِل   ،   لندن  کے کنگس کالج سے   ڈیفنس اسٹڈیز  میں ایم اے    اور ممبئی   یونیورسٹی سے ایم اے  ( تاریخ )  ، ایم فِل  ( پالیٹیکل سائنس )  اور پی ایچ ڈی  ( آرٹ )  سمیت   متعدد  پوسٹ گریجویٹ  اسٹڈی پروگرام  مکمل کئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More