26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے سلسلے میں ٹیکس دہندگان کی رہنمائی

Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ ٹیکس دہندگان  کو جی ایس ٹی سے متعلق متعددمعاملات اور  امور کی رہنمائی کیلئے سینٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ ڈیوٹی( سی بی ایس ای) نے جی ایس ٹی قانون، قواعدوضوابط، ٹیکس کی شرحوں ، مخصوص صنعت یا شعبے سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے متعدد سوالات جاری کئے ہیں۔ سروسیز سیکشن کے تحٹ سی بی ای سی کے جی ایس ٹی پورٹل http://cbec-gst.gov.in پر یہ معلومات دستیاب ہیں۔ ٹیکس کی ادائیگی کرنے والے افراد اس جی ایس ٹی پورٹل پر جا کر کلیدی الفاظ  یا موضوع مثلاً ٹیکسٹائل، ریسٹورینٹس، کمپوزیشن، لیوی اسکیم، ریٹرن فائلنگ، جاب ورک، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا استعمال کرکےمختلف  معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ٹیکس دہندگان سی بی ای سی کے ٹوئیٹر ہینڈل پر بھی جا سکتے ہیں۔اسی طرح وہ  cbecmitra.helpdesk@icegate.gov.in پر جا کر مزید جانکاری یا ہیلپ لائن نمبر 1800-1200-232 پر فون کر کے معلومات  حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیکس دہنگان سی بی ای سی کے پورٹل cbec.gov.in اور cbec-gst.gov.in کے ذریعہ جی ایس ٹی  سے متعلق  تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More