28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جواہر نوودے ودیالیوں کیلئے 21ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلے18-2017 کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمانی امور کی وزارت نے آج یہاں جواہر نوودے ودیالیوں کے لئے 21ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلے 18-2017 کے سلسلے میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیا۔

پارلیمانی امور کی وزارت ملک بھر کے جواہر نوودے ودیالیوں میں گزشتہ 21برسوں سے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا اہتمام کرتی آئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 21 مقابلے، 64 ودیالیوں میں منعقد ہو چکے ہیں، جو نوودے ودیالیہ سمیتی  کے 8 خطوں کے تحت ملک بھر میں واقع ہیں۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری(پارلیمانی امور) جناب ایس این ترپاٹھی نے کہا کہ  یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد طلبہ کو پارلیمنٹ کے طریقہ ہائے کار اور ضوابط، مباحثوں  اور تبادلہ خیالات  کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کرانا ، ان کے اندر قائدانہ صلاحیتیں جگانا، ازخود نظم و ضبط  اور مختلف النوع آراء کے لئے اپنے اندر رواداری پیدا کرنا، صحت مند مسابقت کو بڑھاوا دینا، نوجوان نسل میں فن خطابت   کی ہنرمندی کو فروغ دینا، خیالات کو صحیح ڈھنگ سے پیش کرنے کا گُر سکھانااور انہیں جمہوری انداز حیات کے دیگر کوائف سے واقف کرانا ہے۔

اس موقع پر جواہر نوودے ودیالیہ قائم پور ، بہار کے طلبہ، جو جواہر نوودے ودیالیوں کے 21ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں اول آئے ہیں، کو۔  رننگ پارلیمنٹری شیلڈ اور ٹرافی سے نوازا گیا اور انہوں نےیوتھ پارلیمنٹ کی ایک مختصر بیٹھک بھی پیش کی۔

میرٹ ٹرافیاں 7 ودیالیوں کو اپنے اپنے خطوں میں اول آنے کے لئے تقسیم کی گئیں۔ ان اسکولوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1-جواہر نوودے ودیالیہ، سولن، ہماچل پردیش (چنڈی گڑھ خطہ)

2- جواہر نوودے ودیالیہ، اوریہ، اترپردیش(لکھنؤ خطہ)

3- جواہر نوودے ودیالیہ، دھیما جی، آسام، (شیلانگ خطہ)

4- جواہر نوودے ودیالیہ، سانگلی، مہاراشٹر، (پونے خطہ)

5- جواہر نوودے ودیالیہ، پتھنم تھِتّا،  کیرالہ( حیدر آباد خطہ)

6- جواہر نوودے ودیالیہ، بڈوا، بانسواڑا-1، راجستھان(جے پور خطہ)

7- جواہر نوودے ودیالیہ، وِدیشا، مدھیہ پردیش(بھوپال خطہ)

دیگراہم شخصیات ، جو اس موقع پر موجود تھیں، ان میں رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا ) محترمہ میناکشی لیکھی، نوودے ودیالیہ سمیتی کے  کمشنرجناب بشو جیت کمار سنگھ اور پارلیمانی امور کی وزارت کے سینئر افسران، پرنسپل، اساتذہ و طلبہ اور ان کے والدین شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More