37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں سینٹرل یونیورسٹی کے کیمپس میں پنڈت مدن موہن مالویہ کے نام پر نئے تعلیمی احاطہ کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج جموں سینٹرل یونیورسٹی کے کیمپس میں پنڈت مدن موہن مالویہ کے نام پر نئے تعلیمی احاطہ کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے کہا کہ جموں سینٹرل یونیور سٹی بھارت کی اُن سینٹرل یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، جہاں جناب مالویہ کے نام پر تعلیمی احاطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈت مدن موہن مالویہ اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی 20ویں صدی کے پہلے نصف کے سرکردہ ماہرین تعلیم میں سے تھے، لیکن ان کے تعاون کو کسی بھی طریقہ سے قبولیت کا درجہ نہیں ملا، جس کے وہ حقدار تھے اور اس لیے یہ ایک سچا خراج عقیدت ہے۔انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ حال ہی میں انہیں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر اسی یونیورسٹی میں ایک ہاسٹل  کے احاطہ کا افتتاح کرنے کا موقع ملا تھا، جو کولکاتہ کے باہر کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں مکھرجی کے نام پر رکھا گیا شاید پہلا بلاک ہے۔

ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہا کہ جموں شمالی ہندوستان کے تعلیمی مرکز کے طورپر تیزی سے ابھر رہا ہے اور یہ ایک نایاب مثال ہے کہ 100 کلو میٹر سے کم کے دائرے میں درجن بھر سے زیادہ اہم پیشہ ور اور اعلیٰ تعلیمی ادارے موجود ہیں، جن میں ایمس، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، دو بڑی یونیورسٹی -سینٹرل یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی ، ایمس سمیت چار میڈیکل کالج، دو سرکاری انجینئرنگ کالج، شمالی ہندوستان کا پہلا بایو ٹیک ٹیکنالوجی پارک  اور تحقیقی مرکز اور نارتھ ایسٹ کی وزارت کے ذریعے بانس کی ٹیکنالوجی کا تربیتی مرکز شامل ہیں۔

5 اگست 2019ء کے بعد ہوئی قانونی تبدیلیوں کے ساتھ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ ان تعلیمی اداروں کے لئے ملک بھر سے بہترین فیکلٹی کو متوجہ کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارہ کے معیار کو صرف تبھی برقرار رکھا جاسکتا ہے، جب پوری طرح پیشہ ور لوگوں کی تقرری ہو اور صلاحیت کی بنیاد پر دانشوروں کے انتخاب میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور ادارہ میں آنے والی سبھی فیکلٹی کو بہترین سہولیات اور حوصلہ افزائی  دستیاب ہو اور وہ تعلیمی کام کریں۔اس سلسلے میں انہوں نے دوبارہ پنڈت مدن موہن مالویہ کا ذکر کیا اور یاد کیا کہ اس وقت بھی مالویہ جی ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو آکسفورڈ میں پڑھانے کی اپنی نوکری چھوڑ کر بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)کے وائس چانسلر کے طورپر عہدہ سنبھالنے کےلئے منانے میں کامیاب رہے تھے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ خلائی محکمہ کے توسط سے شمالی ہندوستان کا پہلا خلائی اور تحقیقی مطالعہ کا مرکز سینٹرل یونیورسٹی جموں میں شروع کیا گیا ہے اور دنیا کے مشہور و معروف خلائی سائنسداں ڈاکٹر کے رادھا کرشنن ، جنہیں منگل مشن کے بانی کے طورپر بھی جانا جاتا ہے، کو صلاح کار کے طورپر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارہ کے لئے قبولیت اور شناخت حاصل کرنے کی لازمی طورسے دو ضروری شرطیں ہیں۔ یا تو غیر معمولی فیکلٹی ہونی چاہئے جو بین الاقوامی سطح کے ریسرچ پیپر شائع کرسکے یا خصوصی مطالعہ کا شعبہ ہونا چاہئے، جو آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر اشوک آئما نے اپنے استقبالیہ خطاب میں یونیورسٹی کی مختلف حصولیابیوں کا ذکر کیا۔انہوں نے مرکز میں سبھی نئے پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے میں ڈاکٹر جتندر سنگھ کے مسلسل تعاون کا بھی ذکر کیا۔

پروفیسر آئما نے ڈی آر ڈی او کے ذریعے حکومت ہند کے حال ہی میں منظور کئے گئے سینٹر کا بھی ذکر کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More