33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اہلووالیہ نے سی۔ ڈی اے سی اطلاعاتی میڈیا سرور( سی آئی ایم ایس) کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی  کے وزیر مملکت جناب ایس ایس اہلووالیہ نے اچھی حکمرانی کو وسیع کرنے کی خاطر سی۔ ڈی اے سی اطلاعاتی میڈیا سرور( سی آئی ایم ایس) کا آغاز کیا ہے۔

سی۔ ڈی اے سی ا طلاعاتی میڈیا سرور ایک مخصوص کمپیوٹر ایپلیکشن ہے جس میں مانگ کرنے پر آڈیو اور ویڈیو فراہم کرنے کا سافٹ ویئر موجود ہے۔ یہ کم خرچ اور قابل برداشت نظام و احد بورڈ کمپیوٹر پر بنا ہوا ہے۔ جس میں کم توانائی سے چلنے والا کثیر جہتی کور پروسیسر لگا ہوا ہے۔ اس کے لئے کسی خاص انٹر نیٹ سروس پرووائڈر یا ڈاٹا کنکٹی ویٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عام خصوصیات میں مسودہ اور تصاویر کا ڈسپلے ، ویڈیو اور اسٹریمنگ دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ای پروشرشامل ہیں۔

جناب اہلووالیہ نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کے ہر شہری کو اچھی حکمرانی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور اس کا خواب ہے کہ تمام شہریوں کو حکومت کی سبھی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی) ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا( پی ایم ایف بی وائی) میک ان انڈیا ، سووچھ بھارت ابھیان، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم، ڈیجٹیل انڈیا، اسکل انڈیا پروگرام، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا( ڈی ڈی جی یو وائی)، شہری احیاء اور تبدیلی کے اٹل  مشن( امرت) ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔ اس نظام کے تحت ان سبھی کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکتی ہے جو سبھی الیکٹرانک اور میڈیا پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

سی۔ ڈی اے سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہیمنت درباری نے کہا کہ سی آئی ایم ایس کو سیٹ اپ کرنا بہت آسان ہے اور اس میں مختلف کنفگرمیشن، جیسے پارلیمنٹ( آج راجیہ سبھا میں ، ممبروں کی تفصیل) تعلیمی ادارے( ای۔ بک ٹائم ٹیبل، متعلقہ خبریں، نوٹس وغیرہ) ریلوے( ٹرینوں کے اوقات، اسٹیشن اور نقشے وغیرہ) اسپتال( ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر، مریضوں کاریکارڈ وغیرہ) کی تفصیلات دستیاب ہیں۔ کوئی بھی صارف وائی فائی کے ذریعہ کسی بھی اسمارٹ ڈیوائس سے کنکٹ کرسکتا ہے۔ ویب پیج کو انٹر نیٹ کے ذریعہ ڈیلیور کیاجاسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More