25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گنگوار نے کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا: آئی ایل سی کے 109ویں اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے وبا کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور اس کے خلاف مضبوط بننے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی سمت میں بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ہے۔ کل شام یہاں آئی ایل سی کے 109ویں اجلاس کے تحت ناوابستہ تحریک کے وزرائے محنت  کی ورچول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ دنیا نے زندگی اور روزی روزگار کا نقصان، معیشت کی کساد بازاری، سماج کے سبھی طبقات پر منفی اثر دیکھا ہے اور خاص طور سے کمزور طبقات کے افراد زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحت دیکھ بھال نظامات، سماجی تحفظ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بہتر حمایت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتوں کو وبا سے نمٹنے اور پالیسی سطح پر ایک مؤثر ردّعمل کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ تجارتی تسلسل، آمدنی کا تحفظ اور سب سے بڑھ کر سبھی کا بھلا کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ بھارت نے بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چلائی ہے اور اب تک کل 223 ملین ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زندگی اور کسب معاش کی صورت حال میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی ہیں اور اب طریقۂ کار کے لئے نیا نقطہ نظر تیار فروغ دیا جانا چاہئے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال نے چیلنج تو کھڑے کیے ہیں لیکن کافی زیادہ مواقع بھی دستیاب کرائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے گگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے سماجی تحفظ کے لئے قانونی لائحۂ عمل بھی تیار کیا ہے۔

جناب گنگوار نے کہا کہ روزگار ایک اہم پہلو ہونے کے سبب، بھارت مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے صحت اور مالی محاذ پر بھی روزگار اور مدد دستیاب کرانے کے لئے اہم کوشش کررہا ہے۔ بھارت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے خودکفالت کی خاطر 27 ہزار ارب روپئے کے آتم نربھر بھارت پیکیج کا آغاز کیا ہے، جس میں اہل نئے ملازمین کے سلسلے میں حکومت کے ذریعے تنخواہ کے 24 فیصد تک ای پی ایف حصے داری کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین برسوں میں مدرا یوجنا کے تحت 9 ہزار ارب کے کولیٹرل فری لون کی تقسیم کی گئی ہے، جس میں خواتین کے تقریباً 70 فیصد کھاتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دیہی بھارت کے لئے مہاتما گاندھی نریگا اسکیم کے تحت یومیہ مزدوری میں اضافہ کے نتیجے میں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 3.9 بلین افرادی یوم کا روزگار پیدا ہوا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More