25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گری راج سنگھ کو وزیراعظم کے روزگار کے موقع پیدا کرنے سے متعلق پروگرام کا جائزہ پیش کیا گیا

श्री गिरिराज सिंह को गुरुग्राम स्थित प्रबंधन विकास संस्‍थान (एमडीआई) द्वारा प्रधानमंत्री रोजगार सृजन कार्यक्रम (पीएमईजीपी) का मूल्‍यांकन अध्‍ययन पेश किया गया
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے وزیر مملکت( آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ کو روزگار کے موقع پیدا کرنے سے متعلق وزیراعظم کے پروگرام پی ایم ای جی پی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ یہ جائزہ گروگرام کے مینجمنٹ ڈیولپمنٹ ادارے  ایم ڈی آئی نے تیار کیا تھا۔ ادارے کو پی ایم ای جی پی کے جائزے کا کام جنوری 2017 میں دیا گیا تھا۔

اس جائزے کا مقصد روزگار کے موقع پیدا کرنے کے حوالے سے اسکیم کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ اور یہ دیکھنا تھا کہ اس کے ذریعے کس مقدار میں روزگار پیدا ہوسکتا ہے اور دیہی اور شہری صناعوں اور بیروزگار ونوجوانوں کے لئے آمدنی کے کتنے ذرائع کیے جاسکتے ہیں، اسکیم کو نافذ کرنے میں کون کون سے مسائل درپیش ہیں اور انہیں کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور اس اسکیم مزید اصلاحات کیلئے کون کون سی سفارشات درکار ہیں۔

سائز کا نمونہ کسی پیشگی  منصوبہ بندی  کے بغیر لیا گیا تھا۔ 13-2012 سے 16-2015 کے درمیان قائم کئے گئے بہت چھوٹے کارخانوں کی کُل تعداد 2,00,885 تھی ان کارخانوں کو زیر غور لایا گیا۔ ان میں سے پانچ فیصد کارخانوں کا نمونہ حاصل کرلیا گیا جو تقریباً 10,108 کارخانے ہیں۔ یہ نمونہ بغیر کسی پیشگی منصوبہ بندی کے حاصل کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More