29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل اولین ’پنشن عدالت‘ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔شمال مشرقی خطے کی ترقیات (ڈونر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی سائنسز کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل یہاں اوّلین ’پنشن عدالت‘ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر موصوف ’انوبَھو‘ میں اپنا غیرمعمولی تعاون دینے والے پنشن یافتہ افراد کو بھی ایوارڈ سے نوازیں گے۔ وہ پنشن پانے والوں کو ’انوبھَو‘ میں غیرمعمولی تعاون دینے والوں کو بھی انعامات دیں گے۔ یہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات کے بارے میں بتانے کیلئے رٹائر ہونے والے ملازمین کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ ای حکمرانی سے آگے ایم حکمرانی کی طرف بڑھتے ہوئے ایک موبائل ایپ تخلیق دیا گیا ہے تاکہ پنشن یافتگان پورٹل کی خدمات حاصل کرسکیں۔ اس ایپ کا آغاز بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل کریں گے۔ حکومت ہند کے پنشن یافتگان کی بہبود کے ایک قدم کے طور پر رٹائر ہونے والے 300 مرکزی سرکاری ملازمین کی ، رٹائر منٹ سے پہلے کاؤنسلنگ پی آر سی سے متعلق ایک ورک شاپ کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد حکومت ہند کی عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس ورکشاپ کا مقصد رٹائرمنٹ کے بعد استحقاق اور رٹائرمنٹ کے بعد زندگی کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ورکشاپ میں بات چیت پر مبنی چار اجلاس ہوں گے جن میں رٹائرمنٹ کا خاکہ، پنشن یافتگان کیلئے طبی سہولیات اور ’سنکلپ ‘کے تحت رضاکارانہ سماجی سرگرمیوں میں سبکدوش افراد کو دوبارہ مصرو ف کرنا شامل ہے۔ ایک اور اجلاس بھی ہوگا جو انکم ٹیکس اور معمر افراد کیلئے دیگر فائدوں نیز سبکدوش افراد کے لئے سرمایہ کاری اور مالی منصوبہ بندی نیز وصیت لکھنے کی اہمیت سے متعلق ہوگا۔

اس پروگرام میں پنشن محکمہ پنشن عدالتوں کی ایک سیریز کے پہلے حصے کا آغاز کیا جائیگا۔ یہ پروگرام پریشان پنشن یافتگان،متعلقہ محکمے بینک یا سی جی ایچ ایس کے نمائندوں جو کوئی بھی متعلقہ ہو ،ان سب کو یکجا کرنے کے مقصد سے کیا جائیگا۔ تاکہ اس طرح کے کیس ضابطوں کے اندر اندر بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکیں۔

ایک موبائل ایپ جو کل شروع کیا جائیگا اس کے تحت پنشن یافتگان کیلئے وہ سبھی خدمات فراہم کی جائیں گی جو فی الحال محکمے کے پنشن یافتگان کے پورٹل کے ذریعے موبائل ہینڈ سیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس ایپ میں مرکزی حکومت کا ایک ریٹائرڈ افسر دستیاب رہے گا اور وہ پنشن سے متعلق اپنے معاملے کی پیش رفت کی نگرانی کریگا اور رٹائرڈ افسران پنشن کی رقم کا پتہ لگاکر اپنی پنشن کا انداز ہ کرسکیں گے اور اگر ان کی کوئی شکایت ہے تو وہ اپنی یہ شکایت درج بھی کراسکیں گے۔ نیز وہ محکمے کی طرف سے جاری احکامات کی تازہ ترین جانکاری ب حاصل کرسکیں گے۔

انوبھو ایوارڈز 2017 ، 17پنشن یافتگان کو محکمے کیلئے ادارہ جاتی یادگار قائم کرنے میں ان کے تعاون کے صلے میں دیے جائیں گے۔ انوبھو اسکیم وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ملازمت کے دوران انہیں جو تجربات حاصل ہوئے ہیں ان کے بارے میں بتا سکیں تاکہ وہ مستقبل کی حکمرانی کی غرض سے حکومت کیلئے ایک ادارہ جاتی اثاثہ قائم کرنے میں مدد دے سکیں نیز اگلی پیڑھی کے سرکاری افسران میں ان کے متعلقہ کام کاج کیلئے ایک جذبہ پیدا کرسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More