29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے دہلی پبلک لائبریری کی موبائل لائبریری بسوں کا آغاز کیا، ان بسوں کی حصولیابی ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی سی ایس آر امداد کے تحت کی گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  ایئر پورٹس

اتھارٹی آف انڈیا کی سی ایس آر امداد کے تحت  حاصل شدہ موبائل لائبریری بسوں کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد آج نئی دہلی میں  وزارت ثقافت کی  دہلی پبلک لائبریری نے کیا۔

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  دہلی پبلک لائبریری کی  ’’گھر گھر دستک ، گھر گھر پُستک‘‘  اسکیم  کے تحت موبائل لائبریری بسوں کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا مقصد دہلی کے شہریوں ، خصوصی طور پر سلمس، آباد کاروں کی کالونیوں اور  دیہی علاقوں کے شہریوں کو  کتابیں فراہم کرانا ہے۔ وزیر ثقافت نے  لائبریری کو دیکھا اور نوجوان طلباء ؍ قارئین سے بات چیت بھی کی اور  انہیں پڑھنے کی عادت ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک کتاب اسی طرح ایک قاری  کو متاثر کرتی ہے، جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو متاثر کرتی ہے اور  کتابیں پڑھے بغیر  کسی شخص کی  ہمہ جہت  نفسیاتی ترقی نہیں ہوسکتی۔ جناب پٹیل نے  ڈی پی ایل کو ہدایت دی کہ وہ  ممتاز شخصیات کے بارے میں کتابوں کا خصوصی  کلیکشن برقرار رکھیں ۔ یہ کتابیں عوام کو خصوصی طور پر نوجوانوں کو  ان موبائل لائبریری بسوں کے ذریعے دستیاب کرائی جائیں۔

اس موقع پر شمالی دہلی  میونسپل کارپوریشن  کے میئر جناب اوتار سنگھ، دہلی لائبریری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر  رام شرن گوڑ اور  دہلی  پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر لوکیش شرما بھی موجود تھے۔

دہلی لائبریری  بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر رام شرن گوڑ  نے  لائبریری اور اس کی خدمات  کو فروغ دینے کے لئے  ڈی پی ایل کے ذریعے  انجام دی جانے والی  سرگرمیوں کے بارے میں مختصراً بتایا۔ انہوں نے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ  وزیر ثقافت کی قیادت میں  عوام  کے درمیان ہندوستانی ثقافت کے خیال کی تشہیر کے لئے  مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دہلی پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر لوکیش شرما نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کو اختتام  تک پہنچا یا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More