38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلّی کے لال قلعہ میں ‘بھارت پرو’ 26سے 31جنوری کے دوران منایا جارہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، دہلی کے لال قلعہ میں حکومت ہند کی طرف سے ‘بھارت پرو’ 26 سے 31 جنوری 2018 کے بیچ منایا جارہا ہے، جو یوم جمہوریہ 2018 کی تقریبات کا حصہ ہے۔ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد وطن پرستی کا جذبہ پیدا کرنا، ملک کے مالامال ثقافتی تنوع کو فروغ دینا اور عام لوگوں کی اس میں بڑے پیمانے پر حصہ داری کو یقینی بنانا ہے۔

سیاحت کی وزارت کو اس تقریب کے لئے مرکزی وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی خاص باتوں میں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور جھانکیوں کی نمائش، فوجوں کے بینڈ باجوں کی کارکردگی، مختلف قسم کے کھانوں کی نمائش اور اس کا اہتمام، دستکاری میلہ، ملک کے مختلف خطوں سے متعلق ثقافتی پروگراموں کا انعقاد اور تشہیر اور ویجول پبلسٹی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی اے وی پی) کے ذریعے فوٹو نمائش شامل ہیں۔

ثقافتی پروگراموں میں شمالی علاقے کے ثقافتی مرکز کے ذریعے دیہی ؍ قبائلی رقص اور موسیقی کا اہتمام، ملک کی مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے پروگراموں اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام شامل ہیں۔ فوڈ کورٹ میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اسٹال قائم کئے گئے ہیں۔ بھارت کے، گلیوں کے خوانچہ فروشوں کی قومی ایسوسی ایشن (این اے ایس وی آئی) اور ہوٹل مینجمنٹ کے ادارے نیز آئی ٹی ڈی سی مختلف خطوں کے کھانوں کی نمائش کررہے ہیں۔

دستکاری میلے میں 50 اسٹال قائم کئے گئے ہیں، جن میں ملک کی مختلف دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔اس کا اہتمام ریاستی سرکاروں اور کپڑے کی وزارت نے دستکاری سے متعلق ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے ذریعے کیا ہے۔ موضوعاتی، ریاستی پویلینوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں ہر ریاست اپنی خاصیتوں اور سیاحتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔ ڈی اے وی پی بھی ‘نیا بھارت ہم کرکے رہیں گے’ کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کررہا ہے۔ فوڈ کورٹ میں بھارت کی مختلف ریاستوں کے کھانوں کو فروغ دینے کے لئے کھانا پکانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس کے لئے ‘‘کوکری ڈیمونسٹریشن ایریا’’ قائم کیا جارہا ہے۔

بھارت پرو تقریب کا افتتاح 26 جنوری 2018 کو شام 5 بجے ہوگا، جو عوام کے لئے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ 27 جنوری سے 31 جنوری 2018 تک تقریبات کا یہ سلسلہ دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ یہ تقریبات عوام کے لئے کھلی ہیں اور ان کے لئے داخلہ مفت ہے، البتہ تقریب میں داخلے کے لئے شناختی ثبوت لازمی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More