37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رام ولاس پاسوان نے جی ایس ٹی میں کمی کے پیش نظر 31 دسمبر تک نظر ثانی شدہ ایم آر پی شائع کر نے کی اجازت دی

Urdu News

نئی دہلی، یکم جولائی 2017 سے جی ایس ٹی کے عمل درآمد کے نتیجے میں کئی معاملات ایسے سامنے آئے ہیں جہاں قبل سے ڈبہ بند اشیا کی خوردہ قیمت فروخت میں تبدیلی کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ اس پس منظر میں صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے ڈبہ بند اشیا کے مینو فیکچررز یا پیکر یا درآمد کا روں کو موجودہ خوردہ قیمتوں (ایم آر پی)کے علا وہ نظر ثانی شدہ خوردہ قیمت فروخت (ایم آر پی)کا اعلان تین ماہ یعنی یکم جولائی 2017 سے 30 ستمبر 2017 تک کرنے کی اجازت دی تھی ۔ تبدیل شدہ خوردہ قیمت فروخت (ایم آر پی)کے اعلان کے لئے پیکٹ پر اسٹامپ لگا نے یا اس پر اسٹیکر چپکا نے یا آن لا ئن پرنٹنگ کی جو بھی منا سب ہو اس کی اجازت دی گئی تھی ۔

ضروری اصلاحات کے بعد 30 ستمبر 2017 تک غیر فروخت شدہ پیکجنگ مواد / یا کا غذ میں لپٹے ہو ئے مواد کو استعمال کر نے کی اجازت دی گئی تھی ۔

اس سلسلے میں وزارت میں جی ایس ٹی  کے عمل درآمد کی وجہ سے نظر ثانی شدہ ایم آر پی کے نشا ندہی کے لئے مزید مہلت کی اجازت سے متعلق درخواستوں پر غور کر تے ہو ئے پیکج پر اسٹامپ لگا نے ، اسٹیکر چپکا نے یا ان پر آ ن لا ئن پرنٹنگ کی مدت میں مزید تین ما ہ یعنی 31 دسمبر 2017 تک تو سیع کر دی گئی ہے ۔

حکومت نے چونکہ بعض مخصوص اشیا پر جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کی ہے اس لئے صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری  نظام تقسیم کے وزیر  جناب رام ولاس پاسوان نے لیگل میٹرو لو جی (ڈبہ بند اشیا) ضابطہ 2011 کی شق 6 کے ذیلی شق (3)کے تحت پہلے سے ڈبہ بند اشیا پر تخفیف شدہ ایم آر پی کے اعلان کے لئے اضافی اسٹیکر چسپاں کر نے یا اسٹامپ لگا نے یا ان پر آن لا ئن پرنٹنگ کی اجا زت دی ہے ۔ اس معاملے میں بھی قبل چسپاں کئے گئے ایم آر پی پیکٹ پر واضح ہوں گے ۔

مذکورہ بالا اجازت / رعا یت  31 دسمبر 2017 تک جا ری رہے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More