37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب روی شنکر پرساد ’’اوپن جی او وی ڈاٹا ہیک نیشنل چیلنج‘‘ جیتنے والوں کی عزت افزائی کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد ،الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب ایس ایس  اہلووالیہ ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت کے سکریٹری جناب اجے ساہنی ،  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما  کی موجودگی میں پہلی نومبر 2018 بروز جمعرات نئی دہلی میں انڈیا ہیبیٹ سینٹر کے اسٹین آڈیٹوریم میں ’’اوپن جی او وی ڈاٹا ہیک نیشنل چیلنج‘‘ جیتنے والوں کی عزت افزائی کریں گے۔

اوپن گورنمنٹ ڈاٹا (او جی ڈی) پلیٹ فارم انڈیا   (https://data.gov.in) بھارت میں اوپن ڈاٹا ماحولیاتی نظام میں جدت طرازی کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے۔ اسے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے اوپن ڈاٹا پالیسی پر عمل درآمد کی خاطر قائم کیا ہے جس کا مقصد حکومت کی ملکیت والے قابل تبادلہ اعدادوشمار تک سرگرم رسائی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ اعداد وشمار سرکاری محکموں کے ذریعے پلیٹ فارم پر براہ راست شائع کئے جاتے ہیں۔

نیشنل انفارمیٹکس  سینٹر (این آئی سی)  کی اوپن گورنمنٹ ڈاٹا ٹیم نے  انٹرنیٹ اینڈ موبائل  ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی) اور اسٹارٹ اپ انڈیا  کے تعاون سے طلباء ، صنعت کاروں ، جدت طرازی کرنے والوں ، اسٹارٹ اپس  ڈیولپرس اور سماج کے لئے  خدمات کی  فراہمی سے متعلق  ایپلی کیشن  اور  معلوماتی گرافکس کے لئے  ’’اوپن جی او وی ڈاٹا ہیک‘‘ کے عنوان سے ہیکاتھون کا انعقاد کیا تھا۔

ہیکاتھون کے لئے جن شعبوں کو  منتخب کیا گیا ہے ان میں پانی اور صفائی ستھرائی ، ٹرانسپورٹ ، تعلیم ، جرائم اور صحت  شامل ہیں۔ یہ ہیکاتھون دو مرحلوں میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ نیشنل اسکریننگ کمیٹی نے  آخری پرینٹیشن کے لئے  20 ایپ کا انتخاب کیا ہے، جن میں سے  تین ایپس اور 7  بہترین ایپس  کی  یکم نومبر 2018 کو  ایک تقریب میں  معزز مرکزی وزیر کے ہاتھوں عزت افزائی کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More