39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کمانڈرس کانفرنس کے دوران وسائل کا بہترین استعمال اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں تبادلہ خیالات کے لئے اہم موضوعات

Urdu News

نئی دہلی، بحریہ کمانڈرس کانفرنس 2018 کے دوسرے ایڈیشن کا آج آغاز ہوگیا۔ اس کانفرنس کے دوران وسائل کے بہترین استعمال اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے موضوعات پر ہندوستان بحریہ کے اعلی کمانڈرس  اپنے خیالات کا  اظہار کریں گے۔

ہندوستان سمندر کے کنارے آباد  ایک بحری ملک ہے اور اس کی ترقی سمندر کے ساتھ پوری طرح مربوط ہے۔ وزیراعظم کے جامع وژن ‘‘ خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی (ساگر)’’کے تحت ہندوستانی بحریہ بحرہند کے خطے میں امن وا ستحکام کا ماحول قائم کرنے میں پیش پیش ہے۔ بحرہند کے خطے میں ایک  اہم بحریہ ہونے کے ناطے ہندوستانی بحریہ ہم خیال اور دوست ممالک کے ساتھ ا شتراک وتعاون کے ذریعہ پورے خطے میں مجموعی سلامتی کو یقینی بنانے والی بحریہ کی حیثیت سے برقرار رہناچاہتی ہے۔

گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کے بڑھتے ہوئے بحری مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی بحریہ  نے اپنے بحری آپریشن میں غیرمعمولی پیش رفت کی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران  ہندوستانی بحریہ نے مشن پرمبنی تعیناتی، کے فلسفے اور‘‘ رکھ رکھاؤ سے آپریشن تک’’ منتقلی مرحلے کو اختیار کیا ہے۔ تاکہ بحرہند کے خطے میں موجود ہ ضرورتوں کو پورا کیاجاسکے اور خطے میں  پیدا ہونے و الے حالات سے بخوبی نمٹا جاسکے۔

   بحریہ کمانڈرس کانفرنس کے دوران تبادلہ خیالات  کے دیگر  اہم موضوعات میں بحری یونٹوں کے مقابلے کی تیاریوں کا جائزہ  لینا اور وسائل کابہترین استعمال کرنےپر تبادلہ خیال کرنا شامل ہیں۔اس میں بحریہ کے بڑھتے ہوئے مشن اور مستقبل میں  متوقع عمل کو پورا کرنے کے لئے افرادی قوت کی ضرورت پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔مذکورہ تمام امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں اس کانفرنس کے دوران نئے خیالات اور تصورات کو اپنانے اور تبادلہ خیال لئے پر مغز اجلاس کاانعقاد کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ  بحریہ سلامتی کو درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لئےتنظیمی ڈھانچوں اور طریقہ کار کے اہم تجزیے کے لئے بھی خصوصی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔مزید برآں کمانڈرس مجموعی صلاحیت اورموثریت کو بہتر بنانے کے لئے ا بھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں مثلاً بگ ڈاٹا انا لٹیکس اور مصنوعی انٹیلی جنس(اے آئی) کے موثر استعمال پر  بھی غور وخوض کریں گے۔

دفاع کی  مرکزی  وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن بھی بحریہ کمانڈرس کانفرنس سے خطاب کریں گی اور حکومت کے بحری وژن اور ہندوستانی بحریہ سے ملک اور ملک کے شہریوں کی توقعات پر روشنی ڈالیں گی۔ بحریہ کمانڈرس کانفرنس تین روزہ کے وسیع تبادلہ خیال  اور مباحثے کے بعد آئندہ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوجائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More