31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممتاز فلم اسٹار انوپم کھیر کو فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آ ف انڈیا کا چیئرمین مقرر کیا گیا

Urdu News

 نئی دہلی، ممتاز فلم اسٹار   جناب انوپم کھیر کو  فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی ا ٓئی آئی)  ،پنے   کا  چیئرمین کا مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں  جناب گجیندر  چوہان کے بعد یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

جناب انوپم کھیر نے 500 سے بھی زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔  انہیں   فلم اور آرٹس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے   2004 میں  پدم شری   اور 2016 میں پدم بھوشن  اعزاز سے نوازاگیا ہے۔   انہوں نے   متعدد  قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کئے ہیں ۔ انہیں پانچ بار  ‘مزاحیہ کردار میں بہترین کارکردگی کے لئے فلم فیئر ایوارڈ’ سے نواز ا گیا  ہے۔  انہوں نے   مشہور بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں  2002 میں گولڈن گلوب  کےلئے نامزد کی گئی   ‘ بینڈ اٹ لائک بیکھیم’ اور 2007 میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتنے والی ‘لسٹ’ اور  2013 میں  آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی  فلم   ‘سلو ر لائننگس پلے بُک’ شامل ہیں۔  انہوں نے  100سے زیادہ  ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے اور وہ  ایک کتاب  ‘ دی بیسٹ تھنگ  اباؤٹ یو از یو’ کے مصنف  بھی ہیں۔

 اس سے قبل  وہ  سینٹرل بورڈ آف  فلم سرٹیفکیشن   (سی بی ایف سی)   کے چیئرمین  اور   2001 سے 2004 تک  نیشنل اسکول آف ڈرامہ  کے ڈائریکٹر  کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔  اداکاری کا ہنر انہوں نے  نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے   ہی حاصل کیا تھا۔   وہ 1978 کے بیچ میں تھے۔

 ایف ٹی آئی آئی   اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے تحت کام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے اور  اس کو دنیا بھر میں   ایک بہترین ادارہ سمجھاجاتا ہے۔   ایف ٹی ٹی آئی کے طلبا کے ذریعہ  تیار کی گئی   فلموں نے   ہندستان  اور بیرونی  ممالک  میں    منعقد ہونے والے فلم فیسٹولز میں   نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور  قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More