31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب را ج ناتھ سنگھ نے رواں مالی برس 19-2018 کے لئے امور داخلہ کی وزارت کے بجٹ اخراجات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ  کے مرکزی وزیر جناب  راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں منعقدہ  ایک میٹنگ  میں رواں مالی  برس 19-2018 کے لئے  امور داخلہ  کی وزارت کے بجٹ اخراجات کا جائزہ لیا۔ امور داخلہ کی وزارت نے  آج کی تاریخ  اپریل تا 7 ستمبر 2018 تک   مالی برس 19-2018 کے لئے مختص کل بجٹ 93171.61 کروڑ روپے میں سے  49.14 فی صد رقم کا استعمال کیا   ہے۔

 امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب   راج ناتھ سنگھ نے    امور داخلہ کی وزارت کے   اخراجات کی رفتار پر اطمینان   کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ    وہ   سرمایہ     کے خرچ  اور اسکیموں   پر مزید توجہ مرکوز کریں اور مختص بجٹ کی پوری رقم   کے مکمل استعمال کو یقینی بنائیں۔

   اس موقع پر   امور داخلہ وزیر مملکت  جناب ہنس راج گنگا رام اہیر اور  جناب کرن رجیجو   ، امور داخلہ کی وزارت کے سکریٹر ی جناب راجیو گوبا  اور امور داخلہ کی وزارت کے مختلف محکموں کے سینئر افسرا ن موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More